یمن: ڈرون حملے میں القاعدہ کے تین مشتبہ جنگجو ہلاک

شائع July 30, 2013

۔ —فائل فوٹو رائٹرز
۔ —فائل فوٹو رائٹرز

عدن: یمن میں منگل کی صبح ایک امریکی ڈرون حملے میں تین مشتبہ القاعدہ کے جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔

قبائلی ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا کہ گزشتہ تین روز میں اس قسم کا یہ دوسرا حملہ تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ دو یمنی اور ایک سعودی تینوں ایک کار میں سفر کررہے تھے کہ اس پر حملہ کیا گیا اور اس میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے۔

حملہ جنوبی صوبہ شبوا میں کیا گیا جو ابیان کی سرحد کے ساتھ واقع ہے جہاں پر ہفتہ کی رات حملہ کیا گیا تھا ۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ حملہ ایک امریکی ڈرون کے ذریعے کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 24 جون 2025
کارٹون : 23 جون 2025