• KHI: Partly Cloudy 26.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 21°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 21°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.8°C
Live Covid 2019

سماجی فاصلہ کووِڈ 19 سے لڑنے کا بہترین ہتھیار ہے، اسد قیصر

شائع May 18, 2020

اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ اس وائرس سے متاثر ہونے والے قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے ایک ویڈیو پیغام میں دعاؤں کے لیے عوام کا شکریہ ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میں قوم کا شکرگزار ہوں کہ کیوں کہ ان کی دعاؤں کی وجہ سے میرے اہل خانہ مکمل صحتیاب ہوگئے ہیں، میں صرف اتنا کہنا چاہوں گا کہ ہر شخص کو حکومت کے اعلان کردہ احتیاطی اقدامات پر عمل کرنا چاہیئے اور سماجی فاصلہ اس بیماری سے لڑنے کا بہترین ہتھیار ہے۔

اسد قیصر نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہم اس مشکل وقت سے نکل جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’پاکستان ہم سب کا ہے اور اس کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے‘۔

خبر کی مزید تفصیلات یہاں پڑھیں۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025