• KHI: Partly Cloudy 16.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.9°C
Live Covid 2019

ٹرین کے کرایوں میں کوئی کمی نہیں کی جارہی ہے، شیخ رشید

شائع May 19, 2020

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ٹرین کے کرایوں میں کمی نہیں ہوگی کیونکہ معاشرتی فاصلے برقرار رکھنے کے لیے ٹرینیں پہلے ہی صرف 60 فیصد سیٹس ٔر چلائی جارہی ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان ریلوے نے پہلے ہی برطانیہ اور بھارت سے زیادہ ٹرین کی صلاحیت کو کم کردیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بھارت اور برطانیہ میں ٹرینیں 70 فیصد صلاحیت پر چلائی جارہی ہیں.

وزیر ریلوے نے کہا کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ٹرینوں کو اپنے آپریشنز کی اجازت دی۔

انہوں نے کہا کہ 'یہ بہت مشکل تھا، صوبے اس پر رضامند نہیں تھے لیکن میں غریبوں کو با آسانی آمد و رفت کا موقع فراہم کرنے پر وزیر اعظم کا مشکور ہوں'.

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025