انڈونیشیا: لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے 8 افراد ہلاک

شائع July 30, 2013

 

رائٹرز فائل فوٹو۔
رائٹرز فائل فوٹو۔

 جکارتہ: مشرقی انڈونیشیاء میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے بعد کم ازکم 8 افراد ہلاک اور پانچ لاپتہ ہو گئے ہیں۔

قومی آفت تخفیف ایجنسی کے ترجمان سٹوکوپروونیگروہو نے کہا ہے کہ ایک سرچ اور ریسکیو آپریشن جاری ہے جس میں پولیس اور فوجی اہلکار ملبے تلے دب لاپتہ افراد کو تلاش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ حادثہ گزشتہ رات موسلادھا بارش کے بعد دریائے موا موا میں سیلاب آنے کے بعد پیش آیا جس میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے باعث جزیروں کے مالوکو سلسلے پر ابون شہر کا دوسرے علاقوں سے رابطہ منقطع کردیا۔

نیگروہو نے بیان میں کہا کہ اب تک آٹھ افراد ہلاک اور پانچ لاپتہ ہیں جبکہ دویگر 10 زخمی ہو گئے۔

دریا کے کنارے واقع کئی گھر سیلاب میں بہہ گئے اور ابون کی پہاڑیوں کے درمیان کئی علاقے لینڈ سلائیڈنگ کا نشانہ بنے جس کے نتیجے میں 9 مکانات منہدم ہو گئے یا ملبے تلے دب گئے اور 30 دوسروں کو نقصان پہنچا۔

انڈونیشیاء میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ معمول کی بات ہے جو اکثر موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں رونما ہوتے ہیں۔

ماہرین ماحولیات جنگلات لگانے میں ناکامی کا الزام لگا رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں زمین پر جنگلات نہ ہونے کے باعث سیلاب نقصانات کردیتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 جون 2025
کارٹون : 25 جون 2025