• KHI: Partly Cloudy 27.8°C
  • LHR: Sunny 29.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.8°C
  • LHR: Sunny 29.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.3°C
Live Covid 2019

وزیر اعلیٰ کی خصوصی درخواست پر خلیجی ممالک سے پشاور ائیر پورٹ کیلئے پروازیں بحال

شائع May 30, 2020 اپ ڈیٹ May 30, 2020 04:48pm

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی خصوصی درخواست پر خلیجی ممالک سے پشاور ایئرپورٹ کے لیے پروازیں بحال کردی گئیں۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ سعودی عرب میں پھنسے خیبر پختونخوا کے شہریوں کی واپسی یکم جون سے شروع ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ یکم جون کو سعودی ائیر لائن کا طیارہ 250 مسافروں کو لے کر پشاور ائیر پورٹ پر اترے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک میں مقیم خیبر پختونخوا کے شہریوں کی واپسی کے لیے پشاور ائیر پورٹ سے فلائٹس بحال کرنے پر وزیر اعظم عمران خان کا بے حد مشکور ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب سے پشاور کے لیے دوسری پرواز 3 جون اور اس کے بعد ایک پرواز 6 جون کو پہنچے گی۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026