بھارت نے جون کے آغاز سے ہی لاک ڈاؤن میں بڑی نرمی کا اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ بھارت میں دنیا کا سب سے بڑا لاک ڈاؤن جاری ہے تاہم حکام نے نرمی سے متعلق بتاتا کہ جہاں کیسز سب سے زیادہ ہیں ادھر لاک ڈاؤن میں کوئی لچک نہیں ہوگی۔

وزارت داخلہ کے ایک مراسلے میں کہا گیا کہ عبادت گاہوں، ہوٹلوں، ریسٹورنٹ اور شاپنگ مالز کو 8 جون سے ’کام کرنے کی اجازت‘ ہوگی۔

مراسلے کے مطابق ریاستی حکام کے ساتھ ’مشاورت کے بعد‘ تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے۔

خیال رہے کہ بھارت میں ایک لاکھ 73 ہزار افراد کورونا وائرس سے متاثر جبکہ وائرس سے 5 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں