• KHI: Partly Cloudy 16.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14°C
Live Covid 2019

سیالکوٹ کے علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال کے 13 ڈاکٹرز کورونا سے متاثر

شائع June 2, 2020

سیالکوٹ کے علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال کے 13 ڈاکٹرز اور ایک نرس کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے۔

ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر زاہد کلیم نے صحافیوں کو بتایا کہ متاثرہ ڈاکٹرز میں سے 8 خواتین ڈاکٹرز ہسپتال کے گائنی وارڈ میں ڈیوٹی سر انجام دے رہی تھیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں کا ٹیسٹ مثبت آنے سے مریضوں اور نوزائیدہ بچوں میں وائرس کی موجودگی کا امکان ہے۔

ڈاکٹر زاہد کلیم کا کہنا تھا کہ تمام گھروں کو سیالکوٹ کے محکمہ صحت کی نگرانی میں گھروں میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025