• KHI: Partly Cloudy 31.9°C
  • LHR: Cloudy 30.3°C
  • ISB: Sunny 30.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 31.9°C
  • LHR: Cloudy 30.3°C
  • ISB: Sunny 30.1°C
Live Covid 2019

لاہور میں کورونا وائرس کے باعث ایک اور ڈاکٹر جاں بحق

شائع اپ ڈیٹ

کورونا وائرس بے رحمی سے عام عوام کے ساتھ ساتھ طبی عملے اور ڈاکٹروں کو بھی اپنا شکار بناتا جارہا ہے اور اب لاہور کے سروسز ہسپتال کے اسسٹنٹ پروفیسر اس وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔

ڈاکٹر مقصود ممکنہ طور پر آپریشن تھیٹرز میں ڈیوٹی سر انجام دینے کے دوران وائرس کا شکار بنے جنہیں حالت بگڑنے پر سروسز ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) اور بعدازاں وینٹیلیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر مقصود پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری بھی تھے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026