وینزویلا میں ٹریفک حادثہ، 16 افراد ہلاک
کراکس: مرکزی وینزویلا میں ایک بس اور ٹرک کے تصادم کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک جبکہ 36 زخمی ہوگئے۔
وزارت انصاف کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ کراکس کے جنوب میں واقع ریاست گوریکو میں ایک بس سامنے سے آرہے اینٹوں سے بھرے ٹرک سے ٹکراگئی۔
جارج گیلنڈو کا ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ دونوں گاڑیوں کا آپس میں تصادم ہوگیا جبکہ انہوں نے حادثے میں 16 ہلاکتوں کی بھی تصدیق کی۔
سول پروٹکشن ڈائریکٹر لوئز ڈیاز کربیلو کے مطابق تصادم کے بعد بس میں آگ لگ گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کے شبہے میں ٹیسٹ کیا جارہا ہے تاہم کریش کی وجوہات ابھی معلوم نہیں کی جاسکیں۔