وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی کے ورچوئل اجلاس میں صوبے کا بجٹ پیش کیا جائے گا۔

نجی چینل 'جیو نیوز' کے پروگرام 'کیپیٹل ٹاک' میں بات کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ 'اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ہمارا اجلاس ہوا تھا، حالات کے تناظر میں وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے ورچوئل اجلاس کی درخواست کی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'سندھ کا بجٹ ورچوئل اجلاس میں پیش ہوگا اور صوبائی حکومت اس میں اپنا پورا کردار ادا کرے گی۔'

تبصرے (0) بند ہیں