ڈاکٹروں اور نرسز کیلئے حکومتی انشورنس کی ضرورت ہے، خواجہ آصف
مسلم لیگ(ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کووڈ-19 کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹروں اور نرسز کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں انشورنس دی جائے۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ وطن عزیز کے ڈاکٹر، نرسز، پیرامیڈکس، ایمبولینس کے اسٹاف، پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، خصوصاً کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹر اور نرسز کا شکریہ کیونکہ وہ اپنی اور اپنے اہل خانہ کی جان کو داؤ پر لگا کر سر توڑ کوششیں کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جس طرح ڈاکٹروں اور نرسز کی جانیں جارہی ہیں تو حکومت کی جانب سے انشورنس کی ضرورت ہے، جس سے ان کی اشک شوئی ہوگی۔
خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں۔