جان کیری کی وزیرِ اعظم اور سرتاج عزیز سے ملاقاتیں
اسلام آباد: امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے وزیرِ اعظم نواز شریف اور مشیربرائےقومی سلامتی و خارجہ سرتاج عزیز سے جمعرات کو علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔
کیری ڈرون حملوں پر دونوں ممالک کے درمیان تناؤ میں کمی، افغان جنگ اور دہشتگردی جیسے امور پر اعلیٰ سیاسی اور فوجی قیادت سے ملاقات کیلئے بدھ کے روز پاکستان پہنچے ہیں۔
امریکی وفد نے سرتاج عزیز کی نگرانی میں پاکستانی ٹیم پر کئی اہم امور پر بات چیت کی جس میں امریکی افواج کے انخلا کے بعد دہشتگردوں سے نمٹنے کی پاکستانی کوششوں، پاک امریکہ سٹریٹجک ڈائیلاگ اور پاکستان میں ڈرون حملے جیسے معاملات شامل ہیں۔
دفترِ خارجہ نےکہا کہ دونوں وفود نے دونوں ممالک کےدرمیان سٹریٹجک اور دفاعی تعاون، افغانستان اور ڈرون معاملات پر بات کی۔
مذاکرات میں تعلیم اور توانائی جیسے اہم معاملات بھی زیرِ غور آئے۔
ملاقات کے آغاز پر کیری نے انتخابات پر خوشی کا اظہار کیا جس میں پہلی سویلین حکومت نے اپنی مدت پوری کرکے انتخابات کے ذریعے اقتتدار دوسری حکومت کے حوالے کیا ۔
' یہ ایک تاریخی تبدیلی ہے جسے کوئی ختم نہیں کرسکتا،' انہوں نے امریکی سفارتخانے کے سٹاف سے کہا۔
' میں سمجھتا ہوں کہ اس کا کریڈٹ صدر زرداری کو جاتا ہے جو ایک بہت اہم قدم ہے۔ یہ پاکستان کی چھیاسٹھ سالہ عہد میں ایک تاریخی واقعہ جو پہلے کبھی نہیں ہوا۔ تو وقت کے ساتھ ساتھ تبدیلی آئے گی۔ ' انہوں نے کہا۔
اپنے دورے میں جان کیری صدر آصف علی زرداری اور آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات کریں گے۔
نواز شریف کے وزارتِ عظمیٰ کے حلف اُٹھانے کے بعد کیری کا بطورِ خارجہ یہ پہلا دورہ پاکستان ہے ۔ اگرچہ اس سے قبل وہ مختلف عہدوں کے ساتھ پاکستان کا دورہ کرچکے تھے۔
اگرچہ دونوںممالک کے درمیان تعلقات حالیہ برسوں میں متاثر رہے ہیں۔ لیکن اب توقع ہے کہ نواز شریف کے بڑی اکثریت کے ساتھ وزیرِ اعظم بننے کے بعد حقیقی مقاصد کے حصو ل کیلئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے نئے مواقع پید اہوں گے۔
اس سے قبل انتخابات میں نواز شریف نے کہا تھا کہ وہ امریکہ سے تعلقات بہتر بنانا چاہتے ہیں لیکن امریکہ کو ڈرون حملوں کے معاملے کو سنجیدگی سے لینا چاہئے ۔
وزارتِ عظمیٰ کے بعد معاشی ترقی اور توانائی کے بحران کا حل حکومت اور نواز شریف کی اولین ترجیح ہے لیکن کیری کا دباؤ ہے کہ ملک میں عسکریت پسندوں کے گڑھ کے بارے میں ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔
دوہزار ایک سے اب تک دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور اب تک 40000 فوجی اور سول افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ پاکستانیوں کو شکایت ہے کہ امریکہ ان قربانیوں کا معترف نہیں اور اسی وجہ سے پاکستان میں امریکہ مخالف جذبات پروان چڑھ رہے ہیں۔
پاکستان میں طالبان کے حملوں کے ساتھ ساتھ معاشی اور توانائی کا بحران اور افغان سرحدی معاملات ایک بہت بڑے چیلنج ہیں۔
*عمران خان کا ڈرون حملوں پر جان کیری سے تحفظات کا اظہار*
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے چئرمین عمران خان سے ملاقات کی جسکے دوران عمران خان نے ڈرون حملوں پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔
جمعرات کو اسلام آباد میں جان کیری اور عمران خان کی ون آن ون ملاقات کے دوران ڈرون حملوں، افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ سمیت مختلف موضوعات زیر بحث آئے۔
عمران خان نے ڈرون حملوں کے خلاف اپنا روایتی موقف پیش کیا اور انہیں قومی سلامتی کی خلاف ورزی قرار دیا۔
عمران خان نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کا اتحادی بننے کے باعث پاکستان سیکیورٹی کے متعدد مسائل سے دو چار ہے۔
انہوں نے افغانستان سے سمریکہ کے انخلا کے باعث پیدا ہونے والے مکنہ مسائل پر بھی روشنی ڈالی۔
تحریک انصاف کے سربراہ نے خیبر پختونخواہ حکومت کو درپیش مسائل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
خیال رہے کہ امریکی وزیر خارجہ ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں جس کے دوران وہ متعدد اعلی سطحی شخصیات سے ملاقات کررہے ہیں۔
اس سے قبل انہوں نے وزیرِ اعظم نواز شریف اور مشیر برائے قومی سلامتی و خارجہ سرتاج عزیز سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔
جان کیری گزشتہ روز تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے جبکہ انکے اس دورے کو اہم قرار دیا جارہا جسکے دوران ڈرون حملوں سمیت دیگر اہم معاملات زیر غور آئیں گے۔
واشنگٹن کا یہ موقف رہا ہے کہ ڈرون حملے کرنا اس لیے ضروری ہے کیوں کہ ان علاقوں میں پاکستانی حکومت عسکریت پسندوں سے لڑنے کے لیے فوجی حکمت عملی نہیں اپناتی۔
تاہم پاکستان کا اس حوالے سے موقف ہے کہ ڈرون حملے اس کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہیں۔
دوہزار ایک سے اب تک دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے میں اب تک 40000 فوجی اور شہری ہلاک ہوچکے ہیں ۔
پاکستانیوں کو شکایت ہے کہ امریکہ ان قربانیوں کا معترف نہیں اور اسی وجہ سے پاکستان میں امریکہ مخالف جذبات پروان چڑھ رہے ہیں۔












لائیو ٹی وی