• KHI: Sunny 32.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 32.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 30.8°C
  • KHI: Sunny 32.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 32.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 30.8°C
Live Covid 2019

معروف پوٹھوہاری اور اردو شاعر آل عمران نقوی انتقال کرگئے

شائع June 26, 2020 اپ ڈیٹ June 26, 2020 11:40am

معروف پوٹھوہاری اور اردو شاعر، پوٹھوہاری ٹی وی اینکر اور کمپیئر سید آل عمران نقوی اسلام آباد میں کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وہ چند ہفتے قبل کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے جب انہیں اسلام آباد کے ہسپتال میں کڈنی ٹرانسپلانٹ کے لیے منتقل کیا گیا تھا۔

ان کے سوگواران میں ایک بیٹا، بیٹی اور بیوہ شامل ہیں۔

ادبی، ثقافتی اور تعلیمی حلقوں کے ساتھ ساتھ اوورسیز پاکستانیوں نے معروف ادبی اور ثقافتی شخصیت کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا جنہوں نے پوٹھوہاری زبان کی دوبارہ بحال میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026