Live Covid 2019

ٹینس اسٹار جوکووچ کے کوچ بھی کورونا سے متاثر

شائع June 26, 2020

عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کے کوچ سابق ومبلڈن چمپیئن گوران آئیوانسیوک بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

گوران آئیوانسیوک بھی سربیا اور کروشیا میں ٹینس کے کھلاڑیوں کی نمائش میں شریک تھے اور ان کا کہنا تھا کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

کروشیا سے تعلق رکھنے والے سابق ومبلڈن چمپیئن نے انسٹا گرام میں اپنے پیغام میں کہا کہ گزشتہ 10 روز میں دو مرتبہ منفی آنے کے بعد میرا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی علامات نہیں ہیں تاہم انہوں نے جوکووچ کی میزبانی میں بلغراد اور کروشیا میں ہونے والی نمائش میں شرکت کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 جون 2025
کارٹون : 22 جون 2025