Live Covid 2019

پشاور کے مزید 2 علاقوں میں 'اسمارٹ لاک ڈاؤن' نافذ

شائع June 29, 2020 اپ ڈیٹ June 29, 2020 10:20pm

ڈپٹی کمشنر پشاور نے مزید 2 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا جہاں سے کورونا وائرس کے زیادہ کیسز سامنے آرہے ہیں۔

پشاور کے علاقوں ڈیفنس آفیسرز کالونی اور گلبرگ میں منگل سے نافذ ہونے والے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں ضروری خدمات کے علاوہ تمام دکانیں اور کاروبار بند رہیں گے۔

ان علاقوں میں تمام اجتماعات پر بھی پابندی ہوگی جبکہ مساجد صرف 5 افراد کو باجماعت نماز کی اجازت ہوگی۔

ضلعی انتظامیہ نے 4 علاقوں سے پابندیاں ختم بھی کردی ہے جن میں اشرفیہ کالونی، یونیورسٹی ٹاؤن کا نواحی علاقہ، دانش آباد حیات آباد کے فیز ٹو کا سیکٹر ای ٹو شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026