• KHI: Sunny 27.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.1°C
  • KHI: Sunny 27.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.1°C
Live Covid 2019

اس وقت این 95 ماسکس کی برآمد کی اجازت نہیں دے سکتے، عبدالرزاق داؤد

شائع July 10, 2020

وزیراعظم کے مشیر برائے کامرس، ٹیکسٹائل صنعت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے اس وقت این 95 ماسکس کی اجازت نہیں دی جاسکتی جب تک شماریاتی شواہد سے یہ ظاہر نہیں ہوجاتا ہے کہ مقامی سطح پر طلب پوری ہورہی ہے۔

انہوں نے پرسنل پروٹیکٹو ایکوئپمنٹ کی برآمد کی نگرانی کرنے والی کمیٹی کے اجلاس کی سربراہی کے دوران مذکورہ بیان دیا۔

وزارت کامرس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ کئی کاروباری افراد نے این 95 ماسکس کی برآمد کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پی پی ای کی طلب کے لیے عالمی وبا سے پیدا ہونے والے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے ، لیکن [ہمیں] ضرورت ہے کہ ملک میں کافی سپلائیز موجود ہوں۔  

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025