• KHI: Partly Cloudy 16.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14°C
Live Covid 2019

آرمی چیف کی اطالوی سفیر کو کورونا اقدامات میں تعاون کی پیشکش

شائع July 17, 2020

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل قمر جاوید باجوہ نے کووڈ 19 کے خلاف مشترکہ لڑائی میں اطالوی سفیر آندریاس فریریس کو ہر ممکن مدد کی پیش کش کی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جمعرات کے روز جنرل ہیڈ کوارٹرز میں اٹلی کے سفیر آندریاس فیریس نے چیف آف آرمی اسٹاف سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ تعاون بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025