عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے یورپی چیپٹر نے یورپ میں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑے تو ممالک سخت پابندیاں نافذ کریں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز یورپ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 30 لاکھ سے زائد ہوگئی تھی جو دنیا بھر کے ڈیڑھ کروڑ سے زائد کیسز کا پانچواں حصہ ہے۔

علاوہ ازیں یورپ میں کورونا سے ہلاکتیں بھی زیادہ ہوئی ہیں اور دنیا بھر میں کووڈ-19 سے ہونے والے 6 لاکھ 27 ہزار 307 ہلاکتوں میں سے 2 لاکھ 6 ہزار 633 یورپ میں ہوئیں۔

عالمی ادارہ صحت کی ایک ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کچھ ممالک میں سماجی فاصلے کے اقدامات میں نرمی کے بعد حالیہ اضافہ ہوا جو تشویش کا باعث ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں