ترگت عید کے تیسرے دن پاکستانی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کریں گے—فوٹو: انسٹاگرام
ترگت عید کے تیسرے دن پاکستانی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کریں گے—فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر رواں برس اپریل سے نشر ہونے والے ترک ڈرامے 'دیریلیش ارطغرل' جسے اردو میں ترجمہ کرکے 'ارطغرل غازی' کے نام سے پیش کیا جا رہا ہے۔

اس کے مقبول کردار 'ترگت' نے پاکستانی مداحوں کے لیے عید قرباں کے موقع پر خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پرمسرت موقع پر سابق کرکٹر شاہد آفریدی اور معروف میزبان وسیم بادامی کے ساتھ براہ راست ویڈیو نشت کریں گے۔

شہرہ آفاق ترک ڈرامے میں 'ارطغرل غازی' کے قریبی ساتھی جنگجو 'ترگت' کا کردار ادا کرنے والے 38 سالہ اداکار جنگیز جوشقون کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں انہیں شاہد آفریدی اور وسیم بادامی کے ساتھ عید کے موقع پر براہ راست ویڈیو نشت کیے جانے سے متعلق اعلان کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

جنگیز جوشقون کے مداحوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کی جانے والی مختصر دورانیے کی ویڈیو میں ارطغرل غازی کے اداکار کو عید قرباں کے موقع پر پاکستانی مداحوں کے لیے آن لائن نشت رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں جگیز جوشقون کہتے سنائی دے رہے ہیں کہ وہ عید کے لیے پرجوش ہیں، کیوں کہ وہ اس موقع پر شاہد آفریدی اور وسیم بادامی کے ساتھ گفتگو کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 'ارطغرل غازی' میں 'حلیمہ' کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ پاکستان آنے کے لیے بیتاب

'ترگت' کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد پاکستان میں ان کے مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا اور مداحوں نے ان کی ویڈیو پر کمنٹس کیے کہ وہ عید کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

'ترگت' کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد میزبان وسیم بادامی نے بھی اے آر وائی نیوز کی ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ ارطغرل غازی کے اداکار ان کے پروگرام کے مہمان بنیں گے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

وسیم بادامی کی جانب سے شیئر کی گئی مختصر ویڈیو کے مطابق 'ترگت' عید قرباں کے تیسرے دن صبح 11 بجے اے آر وائی نیوز پر نشر ہونے والے خصوصی پروگرام کے مہمان ہوں گے۔

مزید پڑھیں: 'حلیمہ سلطان' کے بعد ارطغرل کے مزید 2 اداکار پاکستان آنے کیلئے تیار

وسیم بادامی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں 'ترگت' کی وائرل ہونے والی مذکورہ ویڈیو بھی دکھائی گئی جب کہ شاہد آفریدی اور وسیم بادامی بھی مداحوں کو بتاتے نظر آئے کہ ارطغرل غازی کے سپہ سالار ان کے مہمان ہوں گے۔

یہ پہلا موقع ہوگا کہ ارطغرل غازی ڈرامے کے کسی اداکار سے پاکستان کا کوئی نجی ٹی وی چینل گفتگو کرے گا۔

اس سے قبل ارطغرل غازی کے اداکار سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستانی مداحوں اور پاکستان کے لیے محبت کا اظہار کر چکے ہیں جب کہ ترک ڈرامے کی کچھ کاسٹ اخبارات اور ویب سائٹس کو دیے گئے انٹرویوز میں بھی پاکستانیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر چکے ہیں۔

ارطغرل غازی کی تقریبا تمام بڑی کاسٹ سوشل میڈیا اور انٹرویوز کے ذریعے پاکستان آنے کی خواہش اور پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ساتھ مل کر کام کرنےکی خواہش کا اظہار بھی کر چکی ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

تبصرے (0) بند ہیں