کورونا وائرس کے باعث دبئی اسٹریٹ ویئر فیسٹیول منسوخ

اپ ڈیٹ 10 اگست 2020
، ٰعام طور پر دبئی اسٹریٹر ویئر اینڈ میوزک فیسٹیول دسمبر کے پہلے ہفتے میں ہوتا ہے—فوٹو: عرب نیوز
، ٰعام طور پر دبئی اسٹریٹر ویئر اینڈ میوزک فیسٹیول دسمبر کے پہلے ہفتے میں ہوتا ہے—فوٹو: عرب نیوز

کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث دبئی کا پریمیئر اسٹریٹ ویئر فیسٹیول، سول ڈی ایکس بی منسوخ کردیا گیا۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک دنیا بھر میں مختلف ایوارڈز کی تقاریب اور فیسٹیولز منسوخ کیے جاچکے ہیں جن میں آسکر ایوارڈز، آئیفا اور گولڈن گلوب ایوارڈ بھی شامل ہیں۔

فیسٹیول کی منسوخی کا اعلان منتظمین کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کیا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ وہ پر اعتماد نہیں ہیں کہ یہ تجربہ پیش کرسکیں کہ فیسٹیول میں جانے والے افراد صحت اور تحفظ کے معیار پر پورا اتریں جن کی وہ توقع کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا کے باعث گولڈن گلوب ایوارڈز بھی 2 ماہ تک مؤخر

بیان میں کہا گیا کہ دبئی میں صورتحال بہتر ہورہی ہے، اس دوران یہ فیسٹیول دنیا بھر میں ہماری کمیونٹی کی جانب سے ایک مجموعی کوشش ہے اور ہم اس وقت تک کا انتظار کرسکتے ہیں جب وہ بھی اس کا حصہ بنیں۔

فیسٹیول کے منتظمین نے یہ اعلان بھی کیا کہ انہوں نے کوئی نئی تاریخ طے نہیں کی، ٰعام طور پر دبئی اسٹریٹر ویئر اینڈ میوزک فیسٹیول دسمبر کے پہلے ہفتے میں ہوتا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

بیان میں مزید کہا گیا کہ سیلف ایکسپریشن کی جگہ ہونے کے علاوہ یہ فیسٹیول نئے خیالات اور تخلیفی امنگوں کا پلیٹ فارم رہا ہے لیکن اب جہاں یہ عارضی طور پر بند ہوا ہے تو ہم ان لوگوں کے لیے ایک نیا دروازہ کھولنے پر کام کررہے ہیں جن کے پاس کچھ تخلیق کرنے کا موقع ہو ہم ان کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔

فیسٹیول انتظامیہ نے کہا کہ ہم اُمید کرتے ہیں کہ آپ نہ صرف اپنی جسمانی صحت بلکہ ذہنی صحت کا خیال رکھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے باعث 'آسکر' ایوارڈز تقریب 2 ماہ تک مؤخر

خیال رہے کہ اربن اور اسٹریٹ ویئر فیسٹیول خطے میں میوزک پسند کرنے والوں کو ایک جگہ جمع کرتا ہے جو نامور آرٹسٹس کی پرفارمنس دیکھنے اور مقامی اور بین الاقوامی اسٹریٹ ویئر برانڈز کی شاپنگ کے لیے دبئی ڈیزائن ڈسٹرکٹ آتے ہیں۔

تاہم عالمی وبا کے تناظر میں سول ڈی ایکس بی نے حال ہی میں ایک نیا مکسڈ میڈیا پلیٹ فارم سول ڈاٹ ڈیجیٹل بھی شروع کیا ہے جو مشرقو وسطیٰ، بھارت، افریقہ، کیریبین اور ان کے بیرون ملک مقیم شہریوں کے لیے میوزک، فیشن، ویژیول آرٹس اور اسپورٹس پر مبنی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں