'آگ سے نہ کھیلیں'، امریکی عہدیدار کے تائیوان دورے پر چین کا انتباہ

اپ ڈیٹ 13 اگست 2020
چین نے اعلیٰ سطح کے امریکی وفد کے دورہ تائیوان کی مذمت کی ہے— فوٹو رائٹرز
چین نے اعلیٰ سطح کے امریکی وفد کے دورہ تائیوان کی مذمت کی ہے— فوٹو رائٹرز

تائپے: امریکی وفد کی جانب سے تائیوان کے تاریخی دورے کی تکمیل کے بعد چین نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ وہ آگ سے نہ کھیلے۔

چین تائیوان کو اپنا حصہ سمجھتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ حال ہی میں اعلیٰ سطح کے امریکی وفد کے دورہ تائیوان پر بہت برہم ہے اور یہ سب ایک ایسے موقع پر ہوا جب تجارت سے فوجی معاملات اور کورونا وائرس کی وبا جیسے امور پر امریکا اور چین کے تعلقات بدترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: چین کا پابندیوں پر ردعمل، امریکی سینیٹرز پر پابندی کا اعلان

حال ہی میں صحت کے سربراہ الیکس آذر نے تائیوان کا 3 روزہ دورہ مکمل کیا اس دوران انہوں نے چین کی اس وبا سے نمٹنے کے انداز پر تنقید کی اور کمیونسٹ پارٹی کی قیادت کے ناپسندیدہ تائیوان کے سابق صدر کے مزار پر تشریف لائے تھے۔

بیجنگ نے بدھ کے روز اس دورے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ وہ کسی بھی بہانے سے امریکا اور تائیوان کے مابین سرکاری تبادلے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے باقاعدہ پریس بریفنگ میں کہا کہ چین کے بنیادی مفادات سے وابستہ امور پر امریکا میں کچھ لوگوں کو فریب میں نہیں رہنا چاہیے، جو آگ سے کھیلتے ہیں وہ جل جاتے ہیں، میں تائیوان کے حکام کو بھی یاد دلانا چاہوں گا کہ وہ دوسروں کے تابع نہ ہوں، غیر ملکیوں کی حمایت پر بھروسہ کریں اور آزادی کی کوششوں میں نرمی لائیں کیونکہ اس کا انجام تباہی کے سوا کچھ نہیں۔

بیجنگ کا اصرار ہے کہ 1949 سے حکمرانی کرنے والا تائیوان 'ایک چین' کا حصہ ہے اور اگر اس نے کبھی باضابطہ طور پر آزادی کا اعلان کیا تو وہ طاقت کے ساتھ اپنا رد عمل ظاہر کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: چین پر تائیوان کو دوسرا ہانگ کانگ بنانے کا الزام

اپنے سفر کے آخری دن آذر نے بدھ کے روز تائیوان کے مرحوم صدر لی ٹینگ ھوئی کے ایک مزار کا دورہ کیا، اس جزیرے کی جمہوریت کی جانب منتقلی کے عمل میں کردار کی تعریف کی۔

امریکی کابینہ کے رکن نے لی کے لیے تعزیتی پیغام بھی لکھا جو گزشتہ ماہ 97 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔


یہ خبر 13اگست 2020 بروز جمعرات ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں