’ریپ‘ واقعات کے خلاف شوبز شخصیات کا احتجاج

مظاہرے میں ماہرہ خان سمیت کئی شوبز شخصیات نے شرکت کی—فوٹو: ماہرہ خان انسٹاگرام
مظاہرے میں ماہرہ خان سمیت کئی شوبز شخصیات نے شرکت کی—فوٹو: ماہرہ خان انسٹاگرام

گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ملک میں پیش آنے والے ’ریپ‘ واقعات کے خلاف جہاں ملک بھر میں مظاہرے کیے جا رہے ہیں، وہیں سوشل میڈیا پر بھی لوگ غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

ملک میں بڑھتے ’ریپ‘ واقعات کے خلاف جہاں شوبز شخصیات سوشل میڈیا پر متحرک دکھائی دے رہی ہیں، وہیں وہ سڑکوں پر بھی نکل آئیں۔

ملک میں بڑھتے ’ریپ‘ واقعات کے خلاف معروف شوبز شخصیات نے 14 ستمبر کو کراچی پریس کلب پر احتجاج کرکے حکومت سے ’ریپ‘ ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کرنے سمیت نئی قانونی سازی کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

مظاہرے میں عام افراد نے بھی شرکت کی—فوٹو: بلال حسن انسٹاگرام
مظاہرے میں عام افراد نے بھی شرکت کی—فوٹو: بلال حسن انسٹاگرام

کراچی پریس کلب پر ہونے والے مظاہرے میں ماہرہ خان، عائشہ عمر، اعجاز اسلم، فیصل قریشی، عدنان صدیقی، ثروت گیلانی اور علی رحمٰن سمیت کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: موٹروے گینگ ریپ کے خلاف احتجاج میں شرکت پر خلیل الرحمٰن پر تنقید

مظاہرے میں خواجہ سراؤں، بچوں اور خواتین سمیت مرد حضرات کی بہت بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

مظاہرے کے شرکا نے مختلف نعروں والے بینرز اٹھا رکھے تھے—فوٹو: بلال حسن انسٹاگرام
مظاہرے کے شرکا نے مختلف نعروں والے بینرز اٹھا رکھے تھے—فوٹو: بلال حسن انسٹاگرام

مظاہرین نے ہاتھوں میں ’ریپ‘ کے خلاف نعروں والے بینر اور پلے کارڈز تھام رکھے تھے جب کہ مظاہرین نے حکومت اور پولیس کی جانب سے ’ریپ‘ ملزمان کے خلاف سخت کارروائی نہ کیے جانے پر بھی نعرے بازی کی گئی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

’سپر اسٹار‘ اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام پر مظاہرے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’عورت گھر میں ہو، گلی میں ہو، کام پر ہو، اکیلی ہو، کسی کے ساتھ ہو، بچوں کے ساتھ ہو، بچوں کے بغیر ہو، برقع میں ہو، بولڈ لباس میں ہو، کہیں بھی ہو اور وہ جو کوئی بھی ہو یہ مظاہرہ اس خاتون کی حفاظت اور اس کے بنیادی حقوق کا مطالبہ کرتا ہے‘۔

شوبز شخصیات نے بھی پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے—فوٹو: ثروت گیلانی انسٹاگرام
شوبز شخصیات نے بھی پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے—فوٹو: ثروت گیلانی انسٹاگرام

اداکارہ نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ ’ریپ‘ واقعات کے خلاف شوبز انڈسٹری کی اہم شخصیات نے مظاہرے میں شرکت کی.

اداکارہ ثروت گیلانی نے بھی مظاہرے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ شوبز شخصیات نے خواتین کے تحفظ اور ’ریپ‘ واقعات کے خاتمے کے لیے پر امن احتجاج کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

مظاہرے کے دوران ماہرہ خان، اعجاز اسلم اور دیگر اداکاروں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ریپ‘ ملزمان کو سخت سے سخت سزائیں دے کر معاشرے کو محفوظ بنایا جائے۔

مزید پڑھیں: بڑھتے 'ریپ' واقعات، منیب بٹ بیٹی کے تحفظ کے لیے پریشان

ساتھ ہی شوبز شخصیات نے حکومت سے ’ریپ‘ ملزمان کے خلاف کارروائی کے لیے سخت قوانین بنانے کا مطالبہ بھی کیا۔

مظاہرے میں بڑی تعداد میں نوجوانوں نے بھی شرکت کی—فوٹو: بلال حسن انسٹاگرام
مظاہرے میں بڑی تعداد میں نوجوانوں نے بھی شرکت کی—فوٹو: بلال حسن انسٹاگرام

حالیہ مہینوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ شوبز شخصیات نے ملک میں خواتین و بچوں کے بڑھتے اغوا، تشدد اور ’ریپ‘ واقعات پر سڑکوں پر نکل کر مظاہر کیا۔

عام طور پر شوبز شخصیات کسی بھی واقعے پر فوری رد عمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر احتجاج ریکارڈ کرواتے ہیں۔

مظاہرے میں اعجاز اسلم، عائشہ عمر اور علی رحمٰن نے بھی شرکت کی—فوٹو: ماہرہ خان انسٹاگرام
مظاہرے میں اعجاز اسلم، عائشہ عمر اور علی رحمٰن نے بھی شرکت کی—فوٹو: ماہرہ خان انسٹاگرام