گوگل کے نئے پکسل 5 اسمارٹ فون کی تاریخ رونمائی سامنے آگئی

15 ستمبر 2020
پکسل 5 کا ڈیزائن ممکنہ طور پر ایسا ہوگا — فوٹو بشکریہ آن لیکس ٹوئٹر اکاؤنٹ
پکسل 5 کا ڈیزائن ممکنہ طور پر ایسا ہوگا — فوٹو بشکریہ آن لیکس ٹوئٹر اکاؤنٹ

گوگل نے اگست میں مڈرینج پکسل 4 اے اسمارٹ فون متعارف کرایا تھا مگر اس موقع پر کہا گیا تھا کہ نئے فلیگ شپ پکسل فون کے لیے کچھ انتظار کرنا ہوگا۔

اب کمپنی کی جانب سے پکسل 5 اور پکسل 4 اے 5 جی کی تاریخ رونمائی کا اعلان کیا گیا ہے جو ستمبر کے آخر میں متعارف کرائے جائیں گے۔

گوگل کا یہ ورچوئل ایونٹ 30 ستمبر کو ہوگا جس میں اسمارٹ فونز کے ساتھ ایک کروم کاسٹ اسٹریمنگ ڈیوائس اور وائس پر کام کرنے والے اسمارٹ اسپیکرز بھی پیش کیے جائیں گے۔

پکسل فونز کو بہترین کیمرا سسٹم کے لیے جانا جاتا ہے مگر ایپل اور سام سنگ کے فلیگ شپ فونز کے مقابلے میں ان کی فروخت زیادہ نہیں۔

ویسے کمپنی کو ہوسکتا ہے کہ اس کی زیادہ پروا نہ ہو کیونکہ دنیا میں ہر 10 میں سے 9 اسمارٹ فونز میں اس کا تیار کردہ آپریٹنگ سسٹم استعمال ہوتا ہے۔

گوگل پکسل 5 کے رینڈرز گزشتہ ماہ لیک ہوکر سامنے آئے تھے جو کافی حد تک پکسل 4 اے جیسا ہی تھا۔

تصاویر سے عندیہ ملتا تھا کہ یہ فنگرپرنٹ سنسر فون کے بیک پر ہوگا جبکہ ڈوئل کیمرا سیٹ اپ چوکور باکس میں دیا جائے ا، جس کے ساتھ ایک نامعلوم سنسر موجود ہوگا۔

فرنٹ پر پنچ ہول ڈیزائن میں سیلفی کیمرا ڈسپلے میں بائیں جانب اوپر ہوگا۔

فوٹو بشکریہ آن لیکس ٹوئٹر اکاؤنٹ
فوٹو بشکریہ آن لیکس ٹوئٹر اکاؤنٹ

فون کے ڈسپلے کے حوالے سے متضاد اطلاعات سامنے آئی ہیں، آن لیکس کے مطابق یہ 5.7 یا 5.8 انچ کا ہوگا جبکہ اینڈرائیڈ سینٹرل نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ گوگل کی جانب سے فون کو انچ کے او ایل ای ڈی پینل سے لیس کیا جائے گا جس میں 9 ہرٹز ریفریش ریٹ دیا جائے گا۔

اس فون کے حوالے سے دیگر لیکس کے مطابق اس میں اسنیپ ڈراگون 765 جی پراسیسر ہوگا جو 5 جی کو سپورٹ کرے گا۔

اس کے علاوہ 8 سے 12 جی بی ریم، 15 واٹ وائرلیس چارجنگ اور 5 واٹ وائرلیس چارجنگ سپورٹ بھی فون میں موجود ہوگی۔

ویسے تو یہ فی الحال مختلف ویب سائٹس سے کی جانب سے لیکس ہورہی ہیں مگر توقع ہے کہ فون کو متعارف کرانے سے قبل گوگل بھی 'حادثاتی' طور پر نئے فلیگ شپ ڈیوائس کے بارے میں تفصیلات لیک کرسکتی ہے۔

گوگل کی جانب سے اکثر ایسا کیا جاتا ہے اور وہ اپنے فونز کی تفصیلاتا قبل از وقت ہی 'غلطی' سے لیک کرنے کے لیے مشہور کمپنی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں