زین ملک اور جی جی حدید کے ہاں بیٹی کی پیدائش

24 ستمبر 2020
زین ملک اور جی جی حدید نے اس خوشخبری کا اعلان انسٹاگرام پر  بچی کا ہاتھ تھامے بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیا—فوٹو: اے پی
زین ملک اور جی جی حدید نے اس خوشخبری کا اعلان انسٹاگرام پر بچی کا ہاتھ تھامے بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیا—فوٹو: اے پی

فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل 25 سالہ جی جی حدید اور پاکستانی نژاد 27 سالہ گلوکار زین ملک کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

زین ملک اور جی جی حدید نے اس خوشخبری کا اعلان انسٹاگرام پر بچی کا ہاتھ تھامے بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کرتے پوئے کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انسٹاگرام پر کی گئی پوسٹ میں زین ملک نے بیٹی کی پیدائش سے آگاہ کیا اور لکھا کہ وہ صحت مند اور خوبصورت ہے۔

زین ملک نے مزید لکھا کہ اس وقت میں کیسا محسوس کررہا ہوں اسے لفظوں میں بیان کرنا ناممکن ہوگا۔

مزید پڑھیں: جی جی حدید کا بچے کی پیدائش سے قبل شادی کرنے کا منصوبہ؟

انہوں نے لکھا کہ اس ننھی سی بچی کے لیے جو محبت میں محسوس کرتا ہوں کہ وہ میری سمجھ سے باہر ہے، مجھے اسے اپنا کہنے پر فخر اور اس زندگی کا شکر گزار ہوں جو ہم ساتھ گزاریں گے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

دوسری جانب جی جی حدید نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ہماری بیٹی نے اس ہفتے کے آخر میں دنیا میں قدم رکھا اور وہ پہلے ہی ہماری دنیا بدل چکی ہے۔

خیال رہے کہ رواں برس اپریل میں جی جی حدید شادی سے قبل ہی حاملہ ہوگئیں، خبریں تھیں کہ جی جی حدید اور پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار 27 سالہ زین ملک شادی سے قبل ہی والدین بننے والے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جی جی حدید نے اُمید سے ہونے کی تصدیق کردی

امریکی میڈیا میں افواہیں آنے کے بعد اگرچہ جی جی حدید کی والدہ نے بھی تصدیق کی تھی کہ ان کی بیٹی اُمید سے ہیں، جس کے بعد مئی میں انہوں نے خود بھی حاملہ ہونے کی خبروں کی تصدیق کی تھی۔

خیال رہے کہ امریکی و برطانوی شوبز شخصیات کے ہاں منگنی کرنے کے بعد ہی شادی سے قبل پہلے بھی بچوں کی پیدائش ہوچکی ہے اور مغربی ممالک کی اہم شخصیات کے ہاں اس عمل کو غلط نہیں سمجھا جاتا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جی جی حدید اور زین ملک نے منگنی بھی نہیں کی ہے اور ماضی میں ان دونوں کے تعلقات کشیدہ بھی رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کیا جی جی حدید شادی سے قبل ہی اُمید سے ہیں؟

زین ملک اور جی جی حدید کے درمیان ابتدائی طور پر 2015 میں تعلقات استوار ہوئے اور دونوں کو ایک دوسرے کے ساتھ متعدد بار دیکھا گیا جب کہ دونوں میڈیا میں ایک دوسرے سے محبت کا بھی کھلم کھلا اظہار کرتے تھے۔

تاہم 2018 میں دونوں کے درمیان نامعلوم وجوہات کی بنا پر اختلافات ہوگئے اور دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی لیکن جنوری 2020 میں ایک بار پھر دونوں کے درمیان تعلقات استوار ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

جنوری 2020 کے بعد جی جی حدید اور زین ملک کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا تھا تاہم انہوں نے اپنے تعلقات بحال ہونے پر کھل کر بات نہیں کی تھی اور بعد ازاں خبریں تھیں کہ دونوں شادی سے قبل والدین بننے والے ہیں جس کی انہوں نے خود بھی تصدیق کردی تھی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں