• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
Live Covid 2019

پشاور: خیبرمیڈیکل کالج میں 4 لڑکیوں میں کورونا کی تشخیص، ہاسٹل سیل

شائع October 3, 2020

پشاور کے خیبر میڈیکل کالج میں چار لڑکیوں میں کورونا کی تشخیص کے بعد لڑکیوں کے ہاسٹل کو دو ہفتوں کے لیے سیل کردیا۔

کالج کے ترجمان نے بتایا کہ پشاور کے خیبر میڈیکل کالج میں چار طالبات میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

علاوہ ازیں دو روز قبل علامات ظاہر شروع ہونے پر متاثرہ طا لبات کو خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں قرنطینہ کردیا گیا۔

تاہم کالج انتظامیہ نے لڑکیوں کے ہاسٹل کے تمام رہائشیوں کے علاوہ لڑکوں کے ہاسٹل اور عملے کے ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025