جنوبی فلپائن میں دھماکہ، پانچ افراد ہلاک

شائع August 5, 2013

جنوبی فلپائن کے شہر کوٹاباٹو میں پیر کے روز ایک طاقتور بم دھماکے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ اے ایف پی فوٹو۔
جنوبی فلپائن کے شہر کوٹاباٹو میں پیر کے روز ایک طاقتور بم دھماکے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ اے ایف پی فوٹو۔

کوٹاباٹو: جنوبی فلپائن کے شہر کوٹاباٹو میں پیر کے روز ایک طاقتور بم دھماکے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

سٹی پولیس سربراہ سینئر سپرنٹنڈنٹ رولن بالکوین نے کہا کہ دھماکہ خیز مواد ایک گاڑی میں نصب کیا گیا تھا جو ایک ہسپتال کے نزدیک کھڑی تھی۔

بالکوین نے مقامی کیتھولک ریڈیو سٹیشن ڈی ایکس ایم ایس کو بتایا کہ دھماکہ انتہائی مصروف علاقے میں ہوا جس میں پانچ افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوپہر کو دیر گئے ہونے والے دھماکے سے کم از کم چار گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور آگ بھڑک اٹھی جس نے قریبی مورٹوارے اور ایک ٹائر ٹھیک کرنے والی دوکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

بالکوین کا کہنا تھا کہ کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور کہا کہ اس کے مقاصد کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

کوٹاباٹو میں جنوبی جزیرہ منڈاناؤ میں واقع ہے جو مسلم اور کیتھولک مشترکہ آبادی والا شہر ہے جہاں مزاحمت کاروں نے کئی دہائیوں سے لڑائی چھیڑ رکھی ہے جس میں ڈیڑھ لاکھ جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔

منڈناؤ میں 10 روز میں ہونے والا یہ دوسرا دھماکہ تھا۔

26 جولائی کو منڈاناؤ شہر کے کاگیان ڈی اورو علاقے میں ڈاکٹروں اور فرماسیوٹیکل سیلز مینوں سے بھرے ہوئے ایک ریسٹورنٹ میں طاقتور بم دھماکے میں آٹھ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 27 جون 2025
کارٹون : 26 جون 2025