تیسرا ایشز ٹیسٹ ڈرا، انگلینڈ ٹرافی برقرار رکھنے میں کامیاب

شائع August 6, 2013

ریان حیرث نے ابتدا میں دو اہم کامیابیاں حاصل کیں تاہم بارش کے باعث وہ راٰئیگاں ثابت ہوئیں۔ رائٹرز فوٹو۔
رائن حیرث نے ابتدا میں دو اہم کامیابیاں حاصل کیں تاہم بارش کے باعث وہ راٰئیگاں ثابت ہوئیں۔ رائٹرز فوٹو۔

مانچسٹر: ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ بارش کے باعث ڈرا ہونے کے ساتھ ہی انگلینڈ ایک مرتبہ پھر ایشز بر قرار رکھنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

میچ کے آخری دن صرف 20.3 اوروں کا کھیل ممکن ہوسکا تاہم اس دوران بھی انگلینڈ صرف 37 رنز پر اپنے تین اہم بلے باز کھوچکی تھی۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے انگلش ٹیم کو 332 رنز کا ہدف دیا تھا جبکہ مہمان ٹیم کا دوسری اننگ میں اسکور 172 رنز، سات کھلاڑی آؤٹ رہا تھا۔

انگلینڈ کو ایشز برقرار رکھنے کے لیے صرف ڈرا درکار تھا۔ اس سے قبل میزبان ٹیم ٹرینٹ برج اور لارڈز ٹیسٹ اپنے نام کرچکی تھی۔

انگلش ٹیم آغاز میں ہی بہترین آسٹریلوی باؤلنگ کے باعث مشکلات کا شکار ہوگئی۔

آسٹریلوی فاسٹ باؤلر رائن حیرث انگلش بلے بازوں کے لیے ابتدا میں امتخان بن گئے، یوں انہوں نے کپتان السٹر کک اور جوناتھن ٹراٹ کو پویلین کی راہ دکھائی۔

بعدازاں پیٹر سڈل جو حیرث کے ساتھ مل کر شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کررہے تھے، نے کیون پیٹرسن کی قیمتی وکٹ حاصل کی۔

تاہم مانچسٹر شہر کے وینیو اولڈ ٹریفرڈ جو اپنے خراب موسم کے لیے بدنام ہے، کا موسم انگلش ٹیم کے ریسکیو کے لیے آگیا۔

کھیل کے اختتام پر انگلینڈ اپنے ہدف سے 295 رنز دور تھا جبکہ جو روٹ 13 اور آئن بیل چار رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔ روٹ کا کیچ اس وقت ڈراپ ہوا جب ان کا انفرادی اسکور صرف چار رنز تھا۔

اب آسٹریلیا کی اس بار کا ایشر جیت نے کی تمام امیدیں ختم ہوگئی ہیں تاہم وہ اگلے دونوں میچ جیت کر سیریز ڈرا کرسکتا ہے لیکن ایسی صورت میں بھی ایشز انگلینڈ کے پاس ہی رہے گا۔

آسٹریلیا کے لیے اس نتیجے سے تسلی بخش بات بس یہی ہے کہ میچ ڈرا کرنے سے میزبان ٹیم لگاتار ہارنے کے نئے آسٹریلوی ریکارڈ سے بچ گئی۔

آسٹریلیا پچھلے چھ ٹیسٹ میچ ہارتا آرہا تھا جو 29 سال میں اس کی سب سے خراب کاکردگی تھی۔ اگر آسٹریلیا یہ میچ بھی ہار جاتا تو 1885-88 میں قائم ہوا سات میچ ہارنے کا ریکارڈ برابر ہوجاتا۔

دوسری جانب آسٹریلوی کپتان جنہوں نے پہلی اننگ میں شاندار سنچری اسکور کی تھی، امپائروں کے فیصلے سے خوش نہیں تھے۔

پیر کے روز بھی بارش کے باعث 30 منٹ کا کھیل متاثر ہوا تھا جس کا نقصان آسٹریلیا ہی کو اٹھانا پڑا۔

سیریز کا چوتھا تیسٹ چیسٹر لی اسٹریٹ میں جمعے کو شروع ہوگا۔ خیال رہے کہ اگر آسٹریلیا سیریز ڈرا کرنے میں کامیاب رہتی ہے 1972ء کے بعد پہلی پرتبہ ایشر ٹرافی شیئر کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 19 جون 2025
کارٹون : 18 جون 2025