ہواوے کا نیا فلیگ شپ فون 22 اکتوبر کو متعارف کرانے کا اعلان

10 اکتوبر 2020
— فوٹو بشکریہ ہواوے ویبو اکاؤنٹ
— فوٹو بشکریہ ہواوے ویبو اکاؤنٹ

ہواوے کا نیا فلیگ شپ اسمارٹ فون میٹ 40 رواں ماہ متعارف کرایا جائے گا۔

ہواوے کنزیومر بزنس کے سی ای او رچرڈ یو نے چینی سوشل میڈیا سائٹ ویبو پر اعلان کیا کہ میٹ 40 سیریز کے فونز 22 اکتوبر کو متعارف کرائے جائیں گے۔

انہوں نے ایونٹ کے پوسٹ کے ساتھ ایک ٹیزر کلپ بھی شیئر کی جس آنکھ کے ساتھ ایونٹ کے پوسٹر کو دکھایا گیا۔

اس سیریز کے فونز کے حوالے سے تو کچھ نہیں بتایا گیا کہ کلپ سے عندیہ ملتا ہے کہ ٹیلی فوٹو ٹیکنالوجی پر توجہ دی گئی ہے۔

تاہم میٹ 40 سیریز کے فونز کے حوالے سے کچھ لیکس پہلے ہی سامنے آچکی ہیں۔

ایم آئی آئی ٹی سرٹیفکیشن سے معلوم ہوتا ہے کہ ہواوے کی جانب سے 3 ماڈلز پیش کیے جائیں گے، میٹ 40، میٹ 40 پرو اور میٹ 40 پرو پلس۔

ایک لیک کے مطابق میٹ 40 پرو میں ڈوئل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا جائے گا۔

ہواوے پی 40 پرو کا ایک رینڈر، فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا
ہواوے پی 40 پرو کا ایک رینڈر، فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا

اس سیریز کے فونز میں کمپنی کی جانب ے کیرین 9000 پراسیسر کو متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جو کہ 5 جی موڈیم پر مبنی پہلی 5 این ایم چپ ہوگی۔

تاہم یہ آخری بھی ہوگی کیونکہ امریکی پابندیوں کے نتیجے میں ہواوے کو پراسیسر کی تیاری کے لیے درکار ٹیکنالوجی کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ نئے فلیگ شپ فون کی فروخت میں کمی کے توقع اور محدود پراسیسر کی پروڈکشن کے باعث اس کی دستیابی اگلے سال تک تاخیر کا شکار ہوسکتی ہے۔

ہواوے کی جانب سے 108 میگا پکسل مین کیمرا دیا 9 پی لینس کے ساتھ دیا جائے گا جس کے ساتھ ایک پیری اسکوپ موڈیول 5 ایکس آپٹیکل زوم کیمرا ہوسکا ہے۔

اس کے علاوہ الٹرا وائیڈ اور ٹی او ایف کیمرے بھی ڈیوائسز کا حصہ ہوسکتے ہیں۔

ہواوے کی جانب سے فونز میں 66 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دیئے جانے کا بھی امکان ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں