ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور جواب دیں گے، آرمی چیف

20 اکتوبر 2020
اجلاس میں جیو اسٹریٹیجک، قومی و علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ترجمان پاک فوج — فوٹو: آئی ایس پی آر
اجلاس میں جیو اسٹریٹیجک، قومی و علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ترجمان پاک فوج — فوٹو: آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہم نے امن و استحکام کے حصول کے لیے بھاری قیمت ادا کی ہے اور ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔

اجلاس میں جیو اسٹریٹیجک، قومی و علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں دہشت گردی کے واقعات میں حالیہ اضافے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، بالخصوصی قبائلی اضلاع اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سول اور ملٹری شہدا کو عظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شرکا نے کہا کہ ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا۔

آرمی چیف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے امن و استحکام کے حصول کے لیے بھاری قیمت ادا کی ہے اور ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور طریقے سے جواب دیں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں