دمشق کے مضافات میں دھماکہ، 10 ہلاک
دمشق: دمشق کے مضافاتی علاقے جرامانہ میں منگل کے روز بم دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق، عیسائی اور دروز ضلعوں میں ہونے دھماکوں کی یہ نئی کڑی ہے جس میں 56 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ مرنے والے افراد میں بچے بھی شامل ہیں۔
اطلاعات کے مطابق دھماکہ مقامی وقت کے مطابق تقریبا شام سوا سات بجے ہوا جس وقت افطار کے اوقات کی وجہ سے ٹریفک معمول سے زیادہ تھا۔
سرکاری ٹی وی پر تباہ شدہ دکانوں اور درجنوں جھلسی ہوئی گاڑیوں کے مناظر دکھائے گئے جس سے دھماکے کی شدت کا اندازہ ہوتا ہے۔
جولائی کے مہنے میں اسی طرح کے ایک واقعے میں کم از کم 25 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ 60 سے زائد زخمی بھی ہوئے تھے۔
گزشتہ سال اگست میں جنوب مشرقی مضافاتی علاقے میں ایک کار بم دھماکے میں کم از کم 27 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
مارچ 2011ء کے بعد سے شروع ہونے والے فسادات میں دروز اور عیسائی اقلیتیں زیادہ تر غیر جانبدار ہی رہی ہیں۔
تاہم کئی شدت پسند ان پر بشار الاسد کا وفادار ہونے کا الزام لگاتے ہیں۔