فلپائن: سڑک کنارے بم دھماکے میں سات فوجی زخمی
کوٹا باٹو: فلیپائن کے جنوبی شہر کوٹاباٹو میں بدھ کے روز پولیس مطابق ایک سڑک کنارے بم دھماکے میں ساتھ فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔
یہ واقعہ ایک ایسے وقت ہوا ہے جب دو روز قبل یعنی پیر کو مسلم اور عیسائی آبادی والے شہر کوٹاباٹو میں ایک زور دار دھماکے میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔
' جیسے ہی سپاہیوں نے اپنا اڈہ چھوڑا وہ سڑک کنارے نصب بم کی ذد میں آگئے،' سنیئر سپرینٹینڈنٹ پولیس روڈولیو جوکسن نے کہا۔.
جوکسن کے مطابق فوجیوں کو معمولی چوٹیں آئی تھیں اور انہیں مقامی ہسپتال لے جایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ دوردراز علاقے میں واقع ایک شہر شریف سیدونہ مصطفیٰ کے ایک روڈ پر بم نصب کیا تھا۔ جو منڈانووا کے جنوبی جزیرے پر موجود ہے جہاں اکثریت مسلمانوں کی ہے۔
اس سے گھنٹوں قبل منڈانووا پر ہی واقع ایک اور شہر مڈسائپ میں بھی بم دھماکہ ہوا جس میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔
ملٹری کے مقامی کمانڈر کرنل ڈکسن ہرموسو نے کہا کہ بدھ کو ہونے والے دونوں بم دھماکوں کے درمیان تعلق قائم کرنا قبل از وقت ہوگا۔
تاہم پیر کو کوٹاباٹو میں ہونے والے ہلاکت خیز دھماکے کے صرف 45 کلومیٹر دائرے میں یہ حالیہ دھماکے ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق کوٹاباٹو بم حملے کے تانے بانے مقامی سیاست سے جڑے ہیں کیونکہ بظاہر ان میں شہر کے میئر کی بہنوں کو نشانہ بنایا گیا تھا جو زخمی ہونےوالوں میں شامل ہیں۔
.تاہم صدر بینینو اکینو نے منگل کو کہا تھا کہ دھماکے وہ گروپ کروارہا ہے جو حکومت اور منڈانووا کے باغی گروہوں سے مذاکرات کا حامی نہیں ۔ اس گروپ کا نام مورو اسلامک لبریشن فرنٹ ہے۔
چھبیس جولائی کو منڈانووا کے بندرگاہی شہر کاگایان ڈی اورو میں کھانے پینے کے ایک مقام پر بم دھماکے سے چھ افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے تھے۔
ایک مہینے سے جاری سلسلہ وار بم دھماکوں کے بعد امریکا، آسٹریلیا اور کنیڈا نے اپنے سفارتی عملے کو خبردار کیا ہے کہ دہشت گردی کے خطرے کی وجہ سے وہ کوٹاباٹو اور منڈانووا کے دو جنوبی شہروں زمبونگا اور ڈیواؤ کی جانب سفر نہ کریں۔
امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ خطرے کی نوعیت کا اندازہ نہیں ہے لیکن یہ شدت پسندی سے متعلق ہے۔