وینزویلا کی سنوڈن کو پناہ دینے کی ایک بار پھر پیشکش

شائع August 7, 2013

ایڈورڈ سنوڈن --- رائیٹرز فائل فوٹو
ایڈورڈ سنوڈن --- رائیٹرز فائل فوٹو

کراکس: وینزویلا کے وزیر خارجہ نے گزشتہ روز اپنی حکومت کی جانب سے سابق امریکی انٹیلی جنس اہلکار ایڈورڈ سنوڈن کو پناہ دینے کی اپنی حکومت کی پیش کش کو دوہرایا ہے۔

جاؤا سے روس میں قائم آرٹی ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے ساتھ نیویارک میں ایک انٹرویو کے دوران پیش کش سے متعلق سوال کیا گیا تھا۔

وزارت خارجہ سے جاری اقتباس میں جاؤا کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ بلا شبہ صدر نکولس مدورو عالمی قانون کے تحت ہمار ے حق پر قائم ہیں جس کے تحت ایک شہری کو درخواست پر پناہ دینے کافیصلہ کیا جاتا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ وہ اپنی حکومت کی جانب سے سیاسی فیصلوں پر قائم رہتے ہیں۔

روس نے گزشتہ ہفتے سنوڈن کو ایک سال کی عارضی پناہ دی تھی جس پر اسے ماسکو ائیر پورٹ سے باہر نکلنے کی اجازت دی گئی تھی جہاں وہ واشنگٹن کے ساتھ چوہے بلی کے کھیل میں پانچ ہفتوں تک پھنسا رہا۔

سابق امریکہ انٹیلی جنس اہلکار امریکہ کو خفیہ الیکٹرانک نگرانی پروگراموں کی تفصیلات افشاں کرنے پر مطلوب ہے جو دنیا بھر میں فون اور انٹرنیٹ ڈیٹا پر مشتمل ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 جون 2025
کارٹون : 21 جون 2025