وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کابینہ نے کووڈ-19 ویکسین کے حصول کے لیے ای سی سی کی 15 کروڑ ڈالر کی تجویز کی منطوری دی ہے۔

اسلام آباد میں کابینہ اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات شبلی فراز کے ہمرا پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ویکسین کی منظوری کے لیے 7 نکات کا خیال رکھا گیا اور اس کے تحت مختلف کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا اور ان کے ساتھ باقاعدہ ابتدائی گفتگو شروع ہوچکی ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ویکسین کی استعمال کی اولین ترجیح کووڈ کے علاج میں مصروف صف اول کے طبی عملہ ہوگا، اس کے بعد عمر کی وجہ سے جن کو زیادہ خطرات ہیں، پھر دیگر طبی عملہ اور بعد میں عوام کا نمبر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اگر میں یہ کہوں کہ ایک یا دو چار ہفتوں میں ویکسین آئے گی تو وہ بات فکس ہوجائے گی لیکن میرا خیال ہے کہ 2021 کی پہلی سہ ماہی میں اس کا پہلا مرحلہ شروع ہوگا۔

خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں۔

تبصرے (0) بند ہیں