کراچی: فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 6 افراد جاں بحق، 12 زخمی

22 دسمبر 2020
سعید غنی نے سیکریٹری محنت کو فوری طور پر انکوائری کے احکامات جاری کیے ہیں — فوٹو: ڈان نیوز
سعید غنی نے سیکریٹری محنت کو فوری طور پر انکوائری کے احکامات جاری کیے ہیں — فوٹو: ڈان نیوز

شہر قائد کے علاقے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں نجی فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 6 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔

ایدھی کے ترجمان نے بوائلر کے دھماکے میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لاشوں اور زخمیوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

نیو کراچی انڈسٹریل ایریا تھانے کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) یونس خٹک نے کہا کہ صبا سنیما کے قریب برف بنانے والی فیکٹری میں بوائلر کے دھماکے سے عمارت منہدم ہوگئی۔

— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

انہوں نے کہا کہ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر موجود ہیں اور امدادی کارروائی جاری ہے۔

وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے سیکریٹری محنت کو نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کی نجی فیکٹری میں بوائلر دھماکے کی فوری طور پر انکوائری کے احکامات جاری کیے ہیں۔

انہوں نے ہدایت کی چوبیس گھنٹوں کے اندر حادثے کی وجہ اور اس کے ذمہ داران کی مکمل رپورٹ پیش کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: فیکٹری میں بوائلر کے دھماکے سے 6 مزدور جاں بحق

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ واقعے کے حوالے سے محکمہ محنت کی سیفٹی ٹیم کے ڈائریکٹرز اور دیگر پر مشتمل ٹیم کو فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

سعید غنی نے متعلقہ ڈپٹی کمشنر سے بھی رابطہ کرکے انہیں تمام زخمیوں کو فوری طور پر علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کا انتظام کرنے کی ہدایت کی کیا جائے۔

تبصرے (0) بند ہیں