'گر کر سنبھلنے والا ہی کامیاب ہوتا ہے'، عمران خان کا نوجوانوں کو پیغام

اپ ڈیٹ 30 دسمبر 2020
عمران خان نے دنیا بھر کے نوجوانوں کے لیے خصوصی ویڈیو جاری کی—فائل فوٹو: فیس بک
عمران خان نے دنیا بھر کے نوجوانوں کے لیے خصوصی ویڈیو جاری کی—فائل فوٹو: فیس بک

وزیر اعظم عمران خان جہاں ماہانہ بنیادوں پر لوگوں کو مطالعے کے لیے کتابیں تجویز کرتے ہیں، وہیں اب انہوں نے عام لوگوں اور خاص طور پر نوجوانوں کے لیے ویڈیو پیغامات جاری کرنے کا سلسلہ بھی شروع کردیا۔

'انسپائریشنل' نامی ویڈیو سلسلے میں حال ہی میں وزیر اعظم عمران خان نے دنیا بھر کے نوجوانوں کے لیے ویڈیو جاری کی، جس میں ان کے ایک خطاب سے لی گئی تقریر کو شامل کیا گیا۔

ویڈیو میں جہاں عمران خان کی پرانی تقریر کا حصہ شامل کیا گیا ہے، وہیں ویڈیو میں دیگر حوصلہ و ہمت بڑھانے والے مناظر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

دو منٹ سے بھی کم دورانیے کی ویڈیو میں عمران خان اپنے خطاب میں کہتے سنائی دیتے ہیں کہ 'جس نے بھی زندگی میں جتنی اونچائی پر جانے کا سوچا ہے، وہ زندگی سے اس کی امید بھی رکھیں کہ وہ اتنی اونچائی سے نیچے بھی گریں گے'۔

خطاب میں وہ کہتے سنائی دیتے ہیں کہ 'زندگی ایک سائیکل کی طرح ہے جو کبھی بھی سیدھی نہیں چلتی'۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

وزیر اعظم عمران خان نے نوجوانوں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ 'زندگی میں جو بھی مسائل، پریشانیاں یا مایوسیاں آتی ہیں وہ زندگی کو سکھانے اور بہتر بنانے کے لیے آتی ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ 'جو لوگ زندگی کے بُرے وقت سے مایوس ہوکر سنبھلتے ہیں تو ان کے آگے جانے کی رفتار تیز ہوجاتی ہے اور پھر انہیں کوئی بھی پریشانی یا مسئلہ پیچھے نہیں کر پاتا'۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی عوام کو ایک اور تاریخی کتاب پڑھنے کی تجویز

وزیر اعظم نے ویڈیو میں کہا کہ 'جب کوئی شخص گر کر سنبھلتا ہے اور کھڑا ہوکر دوبارہ محنت شروع کرتا ہے تو وہ پہلے سے زیادہ کامیاب ہوجاتا ہے'۔

وزیر اعظم کی تقریر کے اس حصے میں ان کے گرنے کے پرانے واقعے کی ویڈیو کو چلایا گیا اور پھر ان کی جانب سے گرنے کے بعد دوبارہ سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے اور کامیاب ہونے کو دکھایا گیا ہے۔

وزیر اعظم نے مذکورہ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کا یہ پیغام دنیا کے تمام نوجوان افراد کے لیے ہے۔

وزیر اعظم کی جانب سے نوجوانوں کے لیے جاری کی گئی مذکورہ ویڈیو سے دو روز قبل انہوں نے ریاست مدینہ کی تعمیر کے حوالے سے ایک ویڈیو جاری کی تھی، جس میں قومی اسمبلی سے ان کے پرانے خطاب کو دکھایا گیا تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

تبصرے (0) بند ہیں