اگر میں گلوکار نہ ہوتا تو کرکٹر ہوتا، عاصم اظہر

اپ ڈیٹ 17 جنوری 2021
عاصم اظہر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کرکٹ کھیلتے ہوئے ایک ویڈیو پوسٹ کی—فوٹو:انسٹاگرام
عاصم اظہر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کرکٹ کھیلتے ہوئے ایک ویڈیو پوسٹ کی—فوٹو:انسٹاگرام

گلوکار عاصم اظہر کا شمار پاکستانی میوزک انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے گلوکاروں میں ہوتا ہے اور وہ مداحوں میں کافی مقبول بھی ہیں۔

عاصم اظہر کے مداحوں نے شاید کبھی سوچا ہو یا ان سے سوال کرنا چاہا ہو کہ اگر وہ گلوکار نہ ہوتے تو کیا ہوتے؟ لیکن اگر ایسا سوچا بھی تھا تو وہ جان لیں کہ انہوں نے خود ہی اس کا جواب دے دیا ہے۔

حال ہی میں عاصم اظہر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کرکٹ کھیلتے ہوئے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ زبردست بیٹنگ کرتے ہوئے نظر آئے۔

مزید پڑھیں: عاصم اظہر تصاویر میں فلٹر کے استعمال کے مخالف

اپنی پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ 'اگر میں گلوکار نہ ہوتا تو شاید کرکٹر ہوتا'۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

عاصم اظہر نے اپنی یہ انسٹاگرام پوسٹ، اسٹوری میں بھی شیئر کی اور ساتھ ہی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کو ٹیگ کیا۔

انہوں نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ پی سی بی اس ٹیلنٹ کو نظرانداز کرنا بند کرے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کرکٹر شاداب خان نے گلوکار عاصم اظہر کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو کو سراہا اور تبصرہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عاصم اظہر کے ’تم تم’ پر تنقید اور نصیحتیں کیوں؟

انہوں نے لکھا کہ 'پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے یہ بیٹسمین دستیاب ہے؟'، جس کا جواب دیتے ہوئے عاصم اظہر نے لکھا کہ 'اگر کپتان آپ ہوں تو'۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

دوسری جانب کرکٹر اعظم خان نے عاصم اظہر کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ 'ہم غریبوں کے پیٹ پر کیوں لات مار رہے ہو؟'۔

جس کا جواب دیتے ہوئے عاصم اظہر نے لکھا کہ لوگوں کو پتا ہے کہ آپ کے پاس بھی بیٹس سے زیادہ گٹارز ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

تبصرے (0) بند ہیں