• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:28pm

سلمان خان کا عید پر فلم 'رادھے' ریلیز کرنے کا اعلان

شائع January 20, 2021
رواں برس عید یعنی 12 مئی کو اپنی فلم 'رادھے' کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے — پرومو فوٹو
رواں برس عید یعنی 12 مئی کو اپنی فلم 'رادھے' کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے — پرومو فوٹو

بولی وڈ اداکار سلمان خان نے طویل انتظار کے بعد رواں برس عید یعنی 12 مئی کو اپنی فلم 'رادھے' کو ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔

سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری بیان میں کہا کہ وہ تھیٹر مالکان کی مدد کے لیے اپنی فلم سینما میں ریلیز کریں گے۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان کی فلم رادھے گزشتہ برس (22 مئی) کو عید کے موقع پر ریلیز ہونی تھی لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگئی تھی۔

مزید پڑھیں: دبنگ ہیرو ایک بار پھر ’رادھے‘ بننے کو تیار

سلمان خان نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ تھیٹر مالکان ناظرین کے لیے بہت زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں جو رادھے دیکھنے کے لیے آئیں گے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انہوں نے لکھا کہ میں معذرت خواہ ہوں کہ تھیٹر مالکان کی طرف واپس لوٹنے میں مجھے طویل عرصہ لگا، اس مشکل وقت میں یہ ایک بڑا فیصلہ ہے۔

اداکار سلمان خان کا کہنا تھا کہ میں تھیٹر مالکان کو درپیش مالی مسائل سمجھتا ہوں اور میں 'رادھے' کو تھٰیٹر میں ریلیز کرکے ان کی مدد کرنا پسند کروں گا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ 'اس کے بدلے میں، میں ان سے توقع کروں گا کہ وہ رادھے دیکھنے والے تھیٹر آنے والے ناظرین کے لیے زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں'۔

سلمان خان کے بیان میں کہا گیا کہ فلم عید کو ریلیز ہونی تھی اور یہ عید 2021 ہوگی انشااللہ، اس سال عید پر تھیٹرز میں رادھے دیکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ کی فلم میں سلمان خان 15 منٹ کی اداکاری کیلئے کاسٹ

خیال رہے کہ گزشتہ برس مئی سے قبل رادھے فلم کی شوٹنگ مکمل ہوجانی تھی لیکن عالمی وبا کی وجہ سے مارچ کے مہینے میں بھارت میں نافذ ہونے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ التوا کا شکار ہوگئی تھی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

سلمان خان نے اکتوبر 2020 کے اوائل میں فلم کی شوٹنگ شروع کی تھی جو اسی ماہ مکمل ہوگئی تھی۔

انہوں نے 4 اکتوبر کو سیٹ سے شوٹنگ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ساڑھے 6 ماہ بعد شوٹ پر واپسی۔

فلم کی ہدایات پربھو دیوا نے دی ہیں جو دبنگ اور وانٹڈ کے بعد سلمان خان اور پربھو دیوا کا تیسرا پروجیکٹ ہے۔

رادھے فلم میں رندیپ ہدا اور جیکی شروف بھی اداکاری کررہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024