کتوں کی وفاداری کے ہم نے کافی قصے سنے ہیں لیکن ترکی میں ایک کتے نے وفاداری کی نئی مثال قائم کردی۔

یہ کتا ترکی کے ایک ہسپتال کے باہر کئی دن تک انتظار کرتا رہا، جس کے اندر بیمار مالک کا علاج ہورہا تھا۔

بونک نامی کتے نے بیمار مالک کو ہسپتال پہنچاتے ہوئے ایمبولینس کا پیچھا کیا تھا۔

اس کے مالک کو 14 جنوری کو ترکی کے شہر طرابزون کے ایک ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا، جس کے بعد سے یہ کتا روزانہ طبی مرکز کے باہر جاکر کھڑا ہوجاتا۔

بیمار شخص کی بیٹی اینور ایگلی نے بتایا کہ وہ کتے کو روزانہ گھر واپس لے جاتی مگر وہ بھاگ کر پھر ہسپتال چلا جاتا۔

ہسپتال کے ایک سیکیورٹی گارڈ نے مقامی خبررساں ادارے کو بتایا ؛یہ کتا روز صبح 9 بجے دروازے کے باہر آکر کھڑا ہوجاتا اور رات تک مالک کا انتظار کرتا ہے، مگر اس نے کبھی اندر جانے کی کوشش نہیں کی'۔

اس کا کہنا تھا کہ جب بھی ہسپتال کا دروازہ کھولا جاتا تو وہ اپنا سر ضرور اندر داخل کرکے جھانکتا۔

اس ہفتے کتے کی ملاقات آخرکار اپنے مالک سے ہوگئی جب اسے وہیل چیئر پر باہر لاگیا۔

اس موقع پر مالک کا کہنا تھا 'یہ مجھ سے بہت لگاؤ رکھتا ہے اور میں بھی اس کو بہت یاد کرتا تھا'۔

بیماری سے صحتیابی کے بعد مالک کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا اور اب وہ اپنے کتے کے ساتھ گھر واپس چلا گیا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں