مسجد پر حملے کی منصوبہ بندی پر ایک فرانسیسی فوجی گرفتار
پیرس: فرانس کی وزارت داخلہ نے اتوار کو بتایا کہ فرانسیسی پولیس نے مشرقی شہر لیون کے قریب ایک مسجد پر گولیاں چلانے کی منصوبہ بندی کرنے کے شبہ میں ایک نوجوان فوجی کو گرفتار کیا ہے-
تفتیش کے مطابق 'انتہائی دائیں بازو سے قربت' رکھنے والے ایک تئیس سالہ شخص کو لیون کے قریب اس کی ایئر بیس سے گرفتار کیا گیا ہے-
اسے بدھ کے روز حراست میں لیا گیا اور اس پر گولہ بارود کی ملکیت اور ایک دہشت گرد انٹرپرائز کے تعاون سے "عبادت کی جگہ کو نقصان پہنچا کرنے کا ارادہ" رکھنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں-
عدالتی حکام نے بتایا کہ اس شخص نے تفتیش کاروں کو بتایا ہے کہ اس نے رمضان کے آخر میں لیون کے مضافات میں ایک مسجد پر فائرنگ کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی-
مشتبہ فوجی نے جنوب مشرق لیبورن میں بھی ایک مسجد کے دروازے پر آتش گیر مادہ پھینکنے کا اعتراف کیا جس میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا تھا۔
واضح رہے کہ فوجی اہلکار کےرشتے داروں نےاس کے پاس سےمشکوک کاغذات برآمد ہونے پر پولیس سے رابطہ کیا تھا۔