مرسڈیز کی فلیگ شپ الیکٹرک گاڑی متعارف

16 اپريل 2021
— فوٹو بشکریہ مرسڈیز
— فوٹو بشکریہ مرسڈیز

مرسڈیز نے اپنی الیکٹرک گاڑی ای کیو ایس کو متعارف کرادیا ہے۔

کمپنی کے مطابق ای کیو ایس کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے جو ہمارے صارفین کی توقعات سے بھی زیادہ بہتر ثابت ہوگی۔

اس گاڑی کا اندرونی ڈیزائن کسی کار کی بجائے مستقبل کے خلائی طیارے جیسا محسوس ہوتا ہے جبکہ اس کے ڈیش بورڈ لگ بھگ مکمل طور پر اسکرینز پر ڈھکا ہوا ہے۔

فوٹو بشکریہ مرسڈیز
فوٹو بشکریہ مرسڈیز

مجموعی طور پر 3 اسکرینیں 56 انچ کے خم گلاس سرفیس پر موجود ہیں، جس میں ایک مسافروں کی اسکرین بھی ہے جو ڈرائیور کو نظر نہیں آتی۔

کمپنی نے گاڑی کی قیمت تو فی الحال نہیں بتائی مگر انداہ ہے کہ یہ اسے خریدنے کے لیے کم از کم بھی ایک لاکھ ڈالرز خرچ کرنا ہوں گے۔

بنیادی طور پر یہ گاڑی ٹیسلا کے مقابلے پر متعارف کرائی گئی ہے مگر مرسڈیز کا ڈیزائن زیادہ منفرد ہے۔

فوٹو بشکریہ مرسڈیز
فوٹو بشکریہ مرسڈیز

ای کیو ایس کا باہری ڈیزائن ایس کلاس مرسڈیز گاڑیوں سے ملتا جلتا ہے تاہم فرنٹ سے کچھ مختلف بھی ہے۔

یہ پہلی الیکٹرک گاڑی ہے جو مرسڈیز کے نئے پلیٹ فارم کا حصہ بنی ہے اور اس میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس بیٹریز موجود ہیں۔

اس الیکٹرک گاڑی میں موجود بیٹری 516 ہارس پاور اور 611 ٹورکیو پاور فراہم کرتی ہے جبکہ فل چارج پر یہ گاڑی 478 میل تک سفر کرسکے گی۔

فوٹو بشکریہ مرسڈیز
فوٹو بشکریہ مرسڈیز

گاڑی میں مسافروں کے تحفظ اور آرام کے لیے متعدد فیچرز دیئے گئے ہیں۔

ان فیچرز میں ڈرائیور اسسٹ سسٹم قابل ذکر ہے جو گاڑی کی رفتار اور بریکنگ کو کنٹرول کرتا ہے جبکہ دیگر فنکشنز جیسے سوئچنگ لینز یا گاڑی کو اپنی لین میں رکھنے کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔

اس میں اگیومینٹڈ رئیلٹی سسٹم بھی موجود ہے جو ہیڈ اپ ڈسپلے کے ذریعے تھری ڈی گرافکس ظاہر کرکے ڈرائیور کو منزل کے بارے میں آگاہ کرتا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں