فرائز کے بغیر فاسٹ فوڈ کا تصور ممکن نہیں ہے اور اکثر لوگوں کو فرائز بہت زیادہ پسند ہوتی ہیں اور اب تو انہیں مختلف 'ڈپس' اور 'ساسز' کے ساتھ علیحدہ بھی فروخت کیا جاتا ہے۔

یوں تو عموماً آلو کی فرائز بنائی جاتی ہیں جو بچوں و بڑوں میں یکساں مقبول ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی بینگن کی فرائز کھائی ہیں؟

یہاں ہم بینگن کی فرائز کی ترکیب بتارہے ہیں جو یقیناً قارئین کو پسند آئے گی۔

اجزا

بینگن -2 عدد (200 گرام)

پانی-2 کپ

دودھ-آدھا کپ

نمک-ایک چوتھائی چائے کا چمچ

چاٹ مصالحہ (حسب ذائقہ)

کیچپ

فلور کوٹنگ

آٹا - آدھا کپ

چکن کیوب -ایک عدد یا چکن پاؤڈر- ایک کھانے کا چمچ

تلسی کے خشک پتے-آدھا چائے کا چمچ

بریڈ کرمز کوٹنگ

انڈے- ایک سے 2 عدد

دودھ-ایک کھانے کا چمچ

ایک چٹکی نمک

ایک چٹکی کالی مرچ

بریڈ کرمز -ایک کپ

تیل -تلنے کے لیے

ترکیب

ایک بڑے باؤل میں دودھ، پانی اور نمک مکس کریں۔

بینگن کو چھیل کر فرائز کی شکل میں لمبائی میں کاٹ لیں۔

اب فرائز کی شکل میں کٹے ہوئے بینگن کے ٹکروں کو 10 منٹ تک دودھ اور پانی کے مکسچر میں شامل کردیں۔

اس کے بعد فلور کوٹنگ کے تمام اجزا کو مکس کریں، بینگن سے اضافی پانی صاف کریں اور فرائز کو آٹے میں مکس کریں۔

اب انڈے پھینٹیں اور اس میں ایک چٹکی نمک، کالی مرچ اور ایک کھانے کا چمچ دودھ شامل کریں۔

پھر بینگن کے ہر سلائس (ٹکرے) کو پہلے انڈے کے آمیزے میں ڈبوئیں اور اس کے بریڈ کرمز ی کی کوٹنگ کریں۔

اس کے بعد فرائز کو گرم تیل میں ڈیپ فرائی کریں اور گولڈن براؤن ہونے پر نکال لیں۔

گرما گرم بینگن فرائز کو کیچپ اور چاٹ مصالحے کے ساتھ پیش کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

KASHIF ALI Apr 19, 2021 09:03pm
very good