افطار میں مزیدار چیزی اسپیگٹی بالز بنائیں

اپ ڈیٹ 22 اپريل 2021
— فوٹو: شٹراسٹاک
— فوٹو: شٹراسٹاک

رمضان المبارک میں افطار کے لیے نت نئی ڈشز تیار کی جاتی ہیں اور خیال رکھا جاتا ہے کہ وہ بچوں اور بڑوں کو یکساں پسند آئیں۔

یوں تو اسپیگٹی سے مختلف مزیدار کھانے تیار کیے جاتے ہیں جو بہت پسند بھی کیے جاتے ہیں۔

یہاں ہم چیزی اسپیگٹی بالز کی ترکیب پیش کررہے ہیں جس سے گھر میں لذیذ ڈش تیار کی جاسکتی ہے۔

اجزا

بون لیس چکن-300 گرام

گرین چلی پیسٹ-ایک کھانے کا چمچ

ادرک لہسن کا پیسٹ-ایک کھانے کا چمچ

پانی-آدھا کپ

وائٹ ساس

مکھن -4 کھانے کے چمچ

آٹا-4 کھانے کے چمچ

چکن کیوب-ایک عدد یا چکن پاؤڈر-ایک کھانے کا چمچ

کالی مرچ-آدھا چائے کا چمچ

اوریگانو پاؤڈر-آدھا چائے کا چمچ

دودھ -ایک کپ

چیڈر چیز-3 سلائس یا آدھا کپ کٹی ہوئی

اسپیگٹی-ایک کپ (ٹوٹی ہوئی)

پانی (ابالنے کے لیے)

سبزیاں

گاجر -ایک عدد (کٹی ہوئی)

ہرا پیاز -ایک عدد (باریک کٹا ہوا)

شملہ مرچ-ایک عدد (باریک کٹی ہوئی)

ہری مرچ-2 عدد (باریک کٹی ہوئی)

ریڈ چلی ساس -ایک چائے کا چمچ

کوٹنگ کے لیے

آٹا -آدھا کپ

انڈے -2 عدد

نمک -آدھا چائے کا چمچ

سرخ مرچ پاؤڈر-آدھا چائے کا چمچ

بریڈ کرمز-ڈیڑھ کپ

تیل-تلنے کے لیے

ترکیب

چکن بوائل کریں

ایک برتن میں بون لیس چکن میں گرین چلی پیسٹ، لہسن ادرک کا پیسٹ اور پانی شامل کریں اور 20 منٹ تک درمیانی آنچ پر پکائیں۔

چکن گلنے تک آمیزے کو پکائیں اور تیز آنچ پر برتن میں موجود باقی پانی کو خشک کریں۔

اس کے بعد چکن کو روم ٹمپریچر پر ٹھنڈا ہونے دیں، پھر کاٹیں۔

وائٹ ساس

ایک برتن یا پین میں ہلکی آنچ پر مکھن کو گرم کریں، اس میں آٹا، کالی مرچ، اوریگانو پاؤڈر اور چکن کیوب یا پاؤڈر شامل کریں۔

تمام اجزا کو کچھ منٹ کے لیے پکائیں اور آہستہ آہستہ ایک کپ دودھ شامل کریں اور ساتھ میں چمچ چلاتے رہیں۔

یہ وائٹ ساس، دیگر عام ساسز کے مقابلے میں زیادہ گاڑھی ہوگی، اسے گاڑھا ہونے کے بعد ٹھنڈا کرنے رکھ دیں۔

اسپیگٹی ابالیں

وائٹ ساس بناتے وقت ایک برتن میں پانی اور نمک ڈال کر ابالیں، اس میں اسپیگٹی شامل کریں اور پیکٹ پر موجود ہدایات کے مطابق گلنے تک پکالیں۔

اسپیگٹی مکسچر

برتن میں موجود اضافی پانی بہادیں اور اسپیگٹی کو وائٹ ساس میں شامل کریں، اس کے ساتھ ہی ابلا ہوا بون لیس اور چکن شامل کریں۔

ان تمام اجزا کو مکس کرکے اسے کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں۔

جب وائٹ ساس مکسچر ٹھنڈا ہوجائے تو اس میں کٹی ہوئی سبزیاں اور ریڈ چلی ساس شامل کریں۔ (اب اس آمیزے کو کچھ دیر کے لیے دوبارہ فریج میں رکھ دیں تاکہ یہ آسانی سے رول ہوسکے۔

بریڈ کرمز کوٹنگ

2 انڈوں میں ایک چٹکی نمک، ایک کھانے کا چمچ پانی اور سرخ مرچ پاؤڈر ڈالیں اور اسے پھینٹ لیں۔

ایک پلیٹ میں آٹا ڈالیں اور ایک چوتھائی کپ گاڑھے اسپیگٹی مکسچر لیں اور اسے آٹے میں شامل کریں۔

اب اس آمیزے کو آٹے میں رول کریں اور مناسب سائز کی بالز بنائیں۔

اب ہر بال کو انڈے کے آمیزے میں شامل کریں اور پھر بریڈ کرمز لگائیں، اس کے بعد بریڈ کرمز کی ڈبل کوٹنگ کے لیے بالز کو دوبارہ انڈے میں ڈِپ کریں اور بریڈ کرمز لگائیں۔

فرائی کریں

اب ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں اور چیزی اسپیگھٹی بالز کو درمیانی آنچ پر گولڈن براؤن ہونے تک فرائے کریں۔

گرما گرم چیزی اسپیگٹی بالز کو اسپائسی ٹماٹو کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں