شام: لڑائی میں اٹھارہ باغی ہلاک

شائع August 13, 2013

شام میں باغی لڑائی میں مصروف ہیں۔ فائل تصویر اے پی

بیروت: شام کے شہر حماہ میں پر تشدد حملوں میں ایک بچے سمیت تقریبا اٹھارہ باغی ہلاک ہو گئے ہیں۔

شام میں انسانی حقوق کی تنظیم کے مبصر نے بتایا کہ شمال میں ایلیپو کے مقامی کارکنان لا پتہ ہیں ، اور انہوں نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس گمشدگی کے پیچھے اسلامک اسٹیٹ آف عراق ملوث ہے۔

برطانوی مبصر نے کہا ہے کہ حماہ میں منگل کے روز الصبح حزب اختلاف کے اٹھارہ جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔ جو شامی افواج کی گولہ باری کے نتیجے میں ہلاک ہوئے تھے۔

جبکہ حماہ کے علاقے سهل الغاب میں شامی افواج کی گولہ باری سے ایک دس سالہ بچہ ہلاک ہو گیا۔

انسانی حقوق کے کارکنان نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں باغیوں کے مختلف گروپ شامی حکومت کیخلاف اکھٹے ہو گئے ہیں۔

حماہ، حمص‎ سے متصل ہے جو باغیوں کے کنٹرول میں رہا ہے، ایک ہفتہ بعد فوج نے ضلع خالدیا پر کنٹرول کا دعوی کیا تھا۔

واضح رہے شام میں خانہ جنگی کے دوران ایک لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے ہیں یا ہمسائیہ ملکوں میں پناہ لیئے ہوئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 جون 2025
کارٹون : 22 جون 2025