علی گل پیر کا پہلا سندھی گانا 'غریبن جا خواب' ریلیز

اپ ڈیٹ 17 مئ 2021
کامیڈین اور ریپر نے نے اپنا نیا گانا ابھرتے ہوئے سندھی گلوکار بابر منگی کے ساتھ ریلیز کیا ہے—فوٹو: اسکرین شاٹ
کامیڈین اور ریپر نے نے اپنا نیا گانا ابھرتے ہوئے سندھی گلوکار بابر منگی کے ساتھ ریلیز کیا ہے—فوٹو: اسکرین شاٹ

پاکستانی کامیڈین اور ریپر علی گل پیر نے اپنا پہلا سندھی گانا 'غریبن جا خواب' ریلیز کردیا۔

'وڈیرے کا بیٹا' جیسا مشہور گانا گانے والے ریپر علی گل پیر نے اپنا نیا گانا ابھرتے ہوئے سندھی ریپر بابر منگی کے ساتھ ریلیز کیا ہے۔

اس میوزک ویڈیو کی شوٹنگ صوبہ سندھ کے مختلف مقامات میں کی گئی ہے جس میں کسانوں کو بھی دکھایا گیا ہے۔

دونوں گلوکاروں کے علاوہ ویڈیو میں دیگر مقامی شہریوں کو بھی مسکراتے اور گاتے دکھایا گیا۔

مزید پڑھیں: حنا الطاف اور ان کے 'لاپتا انڈے والا برگر' پر علی گل پیر کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

یوٹیوب پر ریلیز کی گئی میوزک ویڈیو میں سندھی زبان سے ناواقف افراد کے لیے انگریزی ترجمہ بھی موجود ہے۔

'غریبن جا خواب' گانے میں 2 کسانوں کی بات چیت کو دکھایا گیا ہے جو ایک کھیت پر شروع ہوتی ہے۔

گفتگو کا آغاز سیاست سے ہوتا ہے اور وہ کرپٹ سیاستدانوں سے ہوتا ہے، جیسے جیسے بات آگے بڑھتی ہے وہ اپنی زندگی کی خواہشات پر بات کرتے ہیں۔

ان خواہشات میں غریبی سے نکل کر امیر ہونے، پرتعیش زندگی گزارنے سمیت نجی طیاروں اور بڑی گاڑیوں کے خواب شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ‘پپیاں ہوں گی نہ جپھیاں’، فردوس عاشق اعوان کے بیان پر علی گل پیر کی پیروڈی وائرل

علی گل پیر نے 'غریبن جا خواب' کی ریلیز کا اعلان انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا تھا۔

انہوں نے لکھا تھا کہ یہ میرا پہلا سندھی گانا ہے اور میں کچھ نیا ریلیز کرنے پر بہت پرجوش ہوں۔

بابر منگی نے بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نئے گانے کا اعلان کیا تھا اور لکھا تھا کہ کیا آپ تیار ہیں۔

سندھ کے دیہی علاقے کے کسانوں کے خوابوں اور زندگیوں پر مبنی اس گانے کو پسند کیا جارہا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں