شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے ہاں بیٹی کی پیدائش

اپ ڈیٹ 07 جون 2021
کچھ عرصے پہلے کا فوٹوشوٹ — فوٹو بشکریہ MISAN HARRIMAN
کچھ عرصے پہلے کا فوٹوشوٹ — فوٹو بشکریہ MISAN HARRIMAN

برطانوی شاہی خاندان سے الگ ہوجانے والے شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

اس جوڑے کے ہاں 6 مئی 2018 کو پہلے بیٹ آرچی کی پیدائش ہوئی تھی۔

جوڑے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق میگھن مارکل نے 4 جون کو بیٹی للی بیٹ 'للی' ڈیانا ماؤنٹ بیٹن ونڈسر کو امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایک ہسپتال میں جنم دیا۔

بچی کا نام پردادی یعنی ملکہ برطانیہ اور دادی شہزادی ڈیانا پر رکھا گیا ہے ملکہ کا خاندانی نک نیم للی بیٹ ہے۔

جوڑے کے ہاں 2019 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام/اے ایف پی
جوڑے کے ہاں 2019 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام/اے ایف پی

بیان کے مطابق 'للی کا نام ہماری عظیم پردادی ملکہ پر رکھا گیا جن کا فیملی نک نیم للی بیٹ ہے، جبکہ اس کا درمیانی نام ڈیانا اس کی دنیا سے چلی جانے والی محبوب دادی ڈیانا پر رکھا گیا'۔ا

بیان میں جوڑے نے اپنے پیغام میں کہا '4 جون کو ہمارے گھر بیٹی للی کی آمد ہوئی، ہم دنیا بھر کے لوگوں کے پیار اور دعاؤں پر شکرگزار ہیں،اس خاص وقت میں ہمارے خاندان کے ساتھ مسلسل تعاون کرنے پر ہم آپ کے شکرگزار ہیں'۔

ماں اور بچی دونوں صحتیاب ہیں اور اس وقت گھر میں ہیں۔

اس جوڑے کے ترجمان کی جانب سے فروری میں تصدیق کی گئی تھی کہ شاہی جوڑے کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

بعد ازاں ایک خصوصی تصویر بھی جاری کی گئی تھی۔

میگھن مارکل نے نومبر 2020 میں امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں لکھے گئے خصوصی مضمون میں انکشاف کیا تھا کہ ان کا حمل ضائع ہوگیا۔

میگھن مارکل نے خصوصی مضمون میں بتایا تھا کہ جولائی 2020 میں ان کا حمل ضائع ہوا، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ ان کا ضائع ہونے والا حمل کتنے ہفتوں کا تھا؟

میگھن مارکل نے گزشتہ برس اعتراف کیا تھا کہ ان کا ایک حمل ضائع بھی ہوا—فوٹو: ڈیوک آف سسیکس انسٹاگرام
میگھن مارکل نے گزشتہ برس اعتراف کیا تھا کہ ان کا ایک حمل ضائع بھی ہوا—فوٹو: ڈیوک آف سسیکس انسٹاگرام

میگھن مارکل کے مطابق بعض طبی پیچیدگیوں کے باعث ان کا حمل ضائع ہوا اور ان کی جانب سے حمل ضائع ہونے کی تصدیق کیے جانے کے بعد یہ چہ میگوئیاں بھی تھیں کہ اب شاید جلدی سے میگھن مارکل دوبارہ حاملہ نہ ہو سکیں۔

دونوں نے مئی 2018 میں شادی کی تھی اور مارچ 2020 میں دونوں نے شاہی حیثیت سے دستبرداری اختیار کرنے کے بعد شاہی محل کو چھوڑ دیا تھا اور اب وہ امریکا میں مقیم ہیں۔

شاہی حیثیت کو چھوڑے جانے کے بعد دونوں اسٹریمنگ ویب سائٹ ’نیٹ فلیکس‘ کے لیے فلمیں بنانے سمیت میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹ ’اسپاٹی فائے‘ کے لیے پوڈکاسٹ شو کریں گے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Zameer Jun 07, 2021 09:05am
شہزادی ہیری کی جگہ پر شہزادہ ہیری لکھیں