نائیجیریا: فوج کا بوکو حرم کے اہم کمانڈر کو ہلاک کرنے کا دعوی
میدوگری: نائیجیریا کی فوج نے بدھ کے روز بوکو حرم گروپ کے اہم کمانڈر کو ایک حملے کے دوران ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔
ایک فوجی بیان کے مطابق بوکو حرم کے سیکنڈ ان کمانڈ موموڈو باما کے سر کی قیمیت 25 میلن نیرا تھی جنہیں ابو سعد کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔
بیان میں لیفٹینینٹ کرنل سغیر موسیٰ کا کہنا تھا کہ بوکو حرم کے ایک دہشت گرد حملے کے دوران چار اگست کو موموڈو باما کو ہلاک کردیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ انہیں بورنو ریاست کے باما ٹاؤن میں مارے گئے جو بوکو حرم کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے۔
فوج نے اس سے قبل کہا تھا کہ چار اگست کو ہونے والے حملے دوران 17 عسکریت پسند ہلاک کیے گئے تھے۔
بوکو حرم کے ایک قریبی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ باما شیخو کے نائب تھے۔
موسیٰ نے صحافیوں کو بتایا کہ فوج کو باما کو شناخت کرنے میں کئی ہفتوں کا وقت لگ گیا۔
تاہم ان رپورٹوں کے باوجود تشدد میں کمی نہیں آسکی اور یہ کہنا بھی مشکل ہوگا کہ اس پیشرفت سے گروپ کی کارروائیاں متاثر ہوں گی کیوں کہ اس میں متعدد دھڑیں موجود ہیں۔