موٹرولا کا سستا ترین 5 جی فون پیش

10 جون 2021
— فوٹو بشکریہ موٹرولا
— فوٹو بشکریہ موٹرولا

موٹرولا نے جی اسٹائلوس 2021 کو کچھ ماہ پہلے متعارف کرایا تھا اور اب اس کا 5 جی ورژن بھی پیش کردیا گیا ہے۔

اس فون کو سب سے پہلے امریکا میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جو اس کمپنی کا سب سے سستا 5 جی فون بھی ہے۔

اس فون میں 6.8 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ اسنیپ ڈراگون 480 فائیو جی پراسیسر اس کا حصہ ہے۔

فون کے اندر 6 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

فون کی بیٹری 5000 ایم اے ایچ کی ہے جس کے ساتھ 10 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ موٹرولا
فوٹو بشکریہ موٹرولا

جی اسٹائلوس 5 جی میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم موجود ہے جبکہ اس ڈیوائس میں اسٹائلوس کو پہلے سے بہتر بھی کیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔

فون کا مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 5 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرے موجود ہیں۔

فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے۔

فون کی اسکرین اور کیمرا تو اس کے 4 جی ورژن جیسے ہی ہیں جو جنوری میں پیش کیا گیا تھا، مگر پراسیسر، میموری، اسٹوریج اور بیٹری کو بہتر کیا گیا ہے۔

اس فون کی قیمت 399 ڈالرز (62 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے اور یہ 14 جون سے دستیاب ہوگا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں