• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:27pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:27pm

6 سال بعد مائیکرو سافٹ کا پہلا نیا آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 11 متعارف

شائع June 24, 2021
— فوٹو بشکریہ مائیکرو سافٹ
— فوٹو بشکریہ مائیکرو سافٹ

مائیکرو سافٹ نے 6 سال کے بعد پہلا نیا ونڈوز آپریٹنگ سسٹم متعارف کرادیا ہے۔

کئی ماہ سے کمپنی کی جانب سے نئے آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 11 کا عندیہ دیا جارہا تھا اور اب اسے باضابطہ طور پر پیش کردیا گیا۔

اس نئے آپریٹنگ سسٹم میں زیادہ توجہ ونڈوز یوزر انٹرفیس کو سادہ بنانے، نئے ونڈوز اسٹور، کارکردگی اور ملٹی ٹاسکنگ کو بہتر بنانے پر دی گئی۔

فوٹو بشکریہ مائیکرو سافٹ
فوٹو بشکریہ مائیکرو سافٹ

ونڈوز 11 میں نیا اسٹارٹ مینیو اور اپ ڈیٹڈ اسٹارٹ بٹن دیا گیا ہے جو دونوں ہی ٹاسک بار کے سینٹر میں موجود ہیں۔

اس کا یوزرانٹرفیس ونڈوز 10 ایکس سے ملتا جلتتا ہے جس کو پہلے ڈوئل اسکرین ڈیوائسز کے لیے متعارف کرائے جانے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی مگر پھر اسے منسوخ کردیا گیا۔

تاہم اس کے یوزر انٹرفیس کے لیے کیا جانے والا بیشتر کام ونڈوز 11 میں منتقل کردیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ مائیکرو سافٹ
فوٹو بشکریہ مائیکرو سافٹ

نئے اسٹارٹ مینیو میں لائیو ٹائلز کو نکال دیا گیا ہے جسے سب سے پہلے ونڈوز 8 میں متعارف کرایا گیا تھا، اس کی جگہ زیادہ روایتی لانچر کو ترجیح دی گئی ہے جو کروم او ایس یا اینڈرائیڈ میں موجود ہے۔

اس کے علاوہ ایپس، ریسنٹ ڈاکومینٹس اور ایک الگ سرچ انٹرفیس آپریٹنگ سسٹم کا حصہ بنائے گئے ہیں جبکہ اس میں راؤنڈڈ کارنرز بھی موجود ہیں جو آئی او ایس اور اینڈرائیڈ میں دیکھے جاسکتے ہیں۔

ایونٹ کے دوران ونڈوز کے سربراہ پانوس پانے نے کہا کہ ٹیم نے پر چیز پر گہرائی میں جاکر کام کیا۔

ونڈوز 11 میں اپ ڈیٹڈ ڈارک اور لائٹ موڈز موجود ہیں جو موجودہ ونڈوز کے مققابلے میں بہت زیادہ بہتر ہے۔

فوٹو بشکریہ مائیکرو سافٹ
فوٹو بشکریہ مائیکرو سافٹ

ایک نئی چیز اسنیپ لے آؤٹ ہے جو فوری طور پر ایپس کو اسنیپ کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے جس کے لیے ونڈوز 11 میں متعدد موڈز سپورٹ کے لیے دیئے گئے ہیں۔

ونڈوز 11 میں اسنیپ گروپ لے آؤٹس بھی موجود ہیں جس میں وہ ایپس ہوتی ہیں جو آپ اسٹور کرتے ہیں۔

یہ نیا آپریٹنگ سسٹم متعدد مانیٹرز پر کام کرنے کو سپورٹ کرے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ایپس ہمیشہ درست اسکرین پر اوپن ہوں۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ پرفارمنس پر بہت زیادہ توجہ دی گئی ہے اور نئی ونڈوز اپ ڈیٹس 40 فیصد چھوٹی ہوں گی اور امکان ہے کہ کام کے دوران تنگ نہیں کریں گی بلکہ بیک گراؤنڈ میں ہوجائے گی۔

فوٹو بشکریہ مائیکرو سافٹ
فوٹو بشکریہ مائیکرو سافٹ

مائیکرو سافٹ کی جانب سے مائیکرو سافٹ ٹیمز کو بھی براہ راست ونڈوز 11 کا حصہ بنادیا گیا ہے جو ٹاسک بار میں ہوگا، جس سے صارفین اپنے دوستوں، گھروالوں یا دفتری ساتھیوں کو کال کرسکیں گے۔

یہ واضح ہے کہ اب مائیکرو سافٹ کی جانب سے اسکائپ کی بجائے ٹیمز کو زیادہ اہمیت دی جارہی ہے۔

ونڈوز ویجیٹس اور ٹچ فیچرز بھی اس نئے آپریٹنگ سسٹم کا بڑا حصہ ہیں، ویجیٹس ایسی پرسنلائزڈ فیڈ ہے جو اے آئی پاور سے لیس ہے۔

فوٹو بشکریہ مائیکرو سافٹ
فوٹو بشکریہ مائیکرو سافٹ

ونڈوز 11 کی ایک سب سے بڑی سے بڑی تبدیلی نیا ایپ اسٹور ہے جس کو ری ڈیزائن کرتے ہوئے متعدد ایپس کی سپورٹ فراہم کی جائے گی، جو اس وقت ونڈوز ایپ اسٹور میں دستیاب نہیں۔

ان میں اڈوب کریٹیو سیوٹ، اینڈرائیڈ ایپس بشمول ٹک ٹاک اور انسٹاگرام قابل ذکر ہیں۔

ونڈوز 11 عام صارفین کو رواں سال کے آخر تک دستیاب ہوگی تاہم ڈویلپرز کے لیے یہ مختلف بیٹا ورژنز میں دستیاب ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 3 دسمبر 2024
کارٹون : 2 دسمبر 2024