انڈونیشیا میں کشتی کو حادثہ، آٹھ ہلاک

شائع August 15, 2013

اے ایف پی، فوٹو۔۔۔۔

جکارتہ: مرکزی انڈونیشیا میں گنجائش سے ذیادہ بھری ہوئی کشتی ڈوبنے سے آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

سرکاری حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز کشتی کا حادثہ اس وقت پیش آیا جب لوگ عید الفطر کی تعطیلات کے ختم ہونے پر واپس اپنے گھروں کو جارہے تھے۔

مقامی ریسکیو افسر نے خبر رساں ایجینسی اے ایف پی کو بتایا کہ لکڑی کی کشتی اس وقت ڈوب گئی جب وہ پنجنگ جزیرے سے صوبہ جاوا کے ساحل کی طرف جا رہی تھی کشتی میں سوار 34 افراد کو با حفاظت بچا لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حادثہ میں پانچ اور سات سالہ دو بچوں سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اور باقیوں کو ریسکیو عملے اور ماہی گیروں نے با حفاظت بچا لیا جو معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو افسر نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ بوٹ اوورلوڈ تھی، کشتی بیس سے پچیس افراد کا وزن برداشت کر سکتی تھی، انہوں نے کہا کہ شائد کچھ افراد لا پتہ ہیں، اور ریسکیو عملہ مسلسل جمعے تک ان کی تلاش جاری رکھے گا۔

انڈونیشیا میں عید کی تعطیلات گزشتہ ہفتے ہوئیں تھیں۔ جس میں دنیا کی سب سے بڑی مسلم آبادی ہے۔ بہت سے لوگ اب بھی کام کو نہیں لوٹے ہیں اور عید کی تعطیلات گزاررہے ہیں۔

انڈونیشیا کی 240 ملین آبادی 17،000 جزائر میں پھیلی ہوئی ہے جو نقل و حمل کے لئے کشتیوں کے نیٹ ورک پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں لیکن سمندری سفر کیلئے حفاظتی لحاظ سے ملک کا ریکارڈ بہت برا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 29 جون 2025
کارٹون : 28 جون 2025