• KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C
Live Covid 2019

پشاور ایئرپورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت فراہم کردی گئی

شائع August 12, 2021 اپ ڈیٹ August 12, 2021 08:30pm

پشاور سے متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کے لیے باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔

ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ایئر عریبیہ کی پرواز سے شارجہ جانے والے تمام مسافروں کے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کیے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کے بعد ائیر عریبیہ کی پرواز جی نائن557 کے ذریعے 225 مسافر روانہ ہوئے۔

ایئرپورٹ کے منیجر کا کہنا تھا کہ پشاور ایئرپورٹ ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت فراہم کرنے والاسیالکوٹ کے بعد دوسرا پاکستانی ایئرپورٹ بن گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسافروں کو پرواز سے چار گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سی اے اے کی ہدایت پرنجی لیبارٹری کو ایئرپورٹ پر ٹیسٹ کی اجازت دی گئی ہے۔

—فوٹو: سراج الدین
—فوٹو: سراج الدین

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026